کانگریس امیدوار ملند دیوڑا کے خلاف ایف آئی آر درج، مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کا الزام،بی جے پی لیڈروں کے بیانات پرتماشائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2019, 9:23 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،21؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی لیڈران مسلسل متنازعہ بیانات دے رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن سادھوی،امت شاہ جیسے لوگوں پرکارروائی تونہیں کررہاہے وہ تماشائی بناہواہے لیکن اپوزیشن کے لیڈران پرفوراََنوٹس لے لیاجارہاہے۔ جنوبی ممبئی کے کانگریس امیدوار ملند دیوڑا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ملند دیوڑا پر مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کا الزام لگا ہے۔ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ملند دیوڑا نے 2 اپریل کو جنوبی ممبئی میں تشہیری مہم کے دوران کہا تھا کہ شیوسینا نے جین مندروں کے سامنے ’نان ویج‘ بنا کر’ویج‘ کی مخالفت کی تھی۔لہٰذا جین کمیونٹی انہیں اس انتخابات میں سبق سکھائے۔ملند دیوڑا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 171, 125کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بتا دیں ملند دیوڑا ممبئی کانگریس کے صدر بھی ہیں۔انہیں یہ عہدہ حال ہی میں عام انتخابات سے پہلے دیا گیا تھا۔کانگریس کی ممبئی یونٹ کے صدر سنجے نروپم کو اچانک ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ سابق مرکزی وزیر ملند دیوڑا کو ممبئی میں کانگریس کی کمان سونپ دی گئی تھی۔ سنجے نروپم کو ممبئی شمال مغرب پارلیمانی سیٹ سے پارٹی کا امیدوار بنایا گیا تھا۔غور طلب ہے کہ ملند دیوڑا نے ایک ٹویٹرپر ایک ویڈیو شیئرکیا تھا، جس میں ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی ان کی حمایت کر رہے ہیں۔یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب کانگریس صدر راہل گاندھی مسلسل مکیش امبانی کے بھائی انل امبانی پر حملہ آور ہیں۔ملند دیوڑا کے شیئرکئے گئے ویڈیومیں مکیش امبانی کہتے سنائی دے رہے ہیں،ملند جنوبی ممبئی سے منسلک ہیں۔انہیں یہاں کی سماجی و اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیوں کی اچھی سمجھ ہے۔دوسری طرف کانگریس کے امیدوار ملند دیوڑا نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ چھوٹے دکاندار سے لے کر بڑے صنعت کاروں تک جنوبی ممبئی کا مطلب صنعت ہے۔ہمیں ممبئی میں صنعت کاری کو واپس لا کر نوجوانوں کو نوکری فراہم کرنے کی سمت میں کام کرنا چاہئے اور یہی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...

سویندو ادھیکاری کا ممتا بنرجی کے خلاف ’توہین آمیز بیان‘، قومی خواتین کمیشن پہنچی ٹی ایم سی

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی خواتین ونگ نے بدھ (24 اپریل) کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کئی مواقع پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔