یوگی آدتیہ ناتھ اور موہن بھاگوت پر تبصرہ کرنا ہارڈ کور کو بھاری بڑا، ایف آئی آر درج 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2019, 11:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) سنگر ہارڈ کور اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر تبصرہ کو لے کر مشکل میں پھنس گئی ہیں۔دراصل وارانسی میں سنگر ہارڈ کور کے خلاف یوگی آدتیہ ناتھ اور موہن بھاگوت پر تبصرہ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ہارڈ کور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (غداری)، 153 اے، 500، 505 اور 66 آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔ہارڈ کور کے خلاف وارانسی کے وکیل ششانک شیکھر نے ایف آئی آر درج کروایا ہے۔ بتا دیں بالی ووڈ سنگر ہارڈ کور نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان پرتبصرہ کیاتھا۔ہارڈ کور نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں بھی تبصرہ کیا تھا۔ جس کو لے کر وارانسی کے ایک وکیل نے ان کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ہارڈ کور کے نام سے مشہور ترن کور ڈھلوں ہندوستان میں پیدا ہوئی تھیں۔جس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئیں۔سنگر ہارڈ کور’گلاسی‘ اور‘موو یار باڈی‘ گانوں سے بالی ووڈ میں مشہور ہوئی تھی۔ہارڈ کور نے ’سنگھ از کنگ‘، ’بچنا اے حسینو‘، ’قسمت کنکشن‘ جیسی فلموں میں بھی سپر ہٹ گانے گائے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔