چکمگلورو میں کووڈ گائیڈلائنس کی خلاف ورزی کا معاملہ؛ ’رتھ اُتسوا‘ منعقد کرنے کے الزام میں پجاری سمیت دیگر 8 کے خلاف معاملہ درج

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 11:25 PM | ریاستی خبریں |

چکمگلورو،19؍ جنوری (ایس او نیوز/آئی اے این ایس) کرناٹک پولیس نے کووڈ-19 کے پیش نظر جاری ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’رتھ اُتسوا‘ تقریب منعقد کرنے والے ایک پجاری سمیت 9 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ مذہبی پروگرام کا انعقاد 17 جنوری کو چکمگلورو کے کدور تعلقہ کے سکھارایپٹن میں کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کے این رمیش نے شری شکونا راگناتھ سوامی مذہبی تقریب اور رتھوتسو کی تقریب پر پابندی کا حکم دیا تھا، جہاں بھگوان کی مورتی کو ایک پالکی میں رکھ کر ریلی کی شکل میں گھمایا جاتا ہے۔ اس حکم امتناع کے باوجود ہزاروں لوگوں نے مذہبی تقریب میں حصہ لیا اور تمام مذہبی رسومات ادا کئے گئے تھے۔

ریونیو انسپکٹر جتندر نے اس سلسلے میں سکھارایپٹن تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر پجاری کرشنا بھٹ کے خلاف بدھ کے روز ایف آئی آر درج کی گئی۔ دیگر ملزمین میں نوین، ورون، ریتھو، سندیپ، سچن، گنیش، اُلاس اور نتن شامل ہیں۔ جن پر مذہبی تقریب کے انعقاد کرنے کا الزام ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...