اترپردیش: بی جے پی کی خاتون لیڈر نے کورونا کو مارنے کے لیے چلائی گولی، ایف آئی آر درج

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2020, 11:46 PM | ملکی خبریں |

بلرامپور،6؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اتوار کو رات 9 بجے 9 منٹ تک چراغاں کرنے کی اپیل کے دوران بعد اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں 'دیا' جلانے کے بعد کورونا وائرس کو مارنے کے لئے ہوا میں فائرنگ کرنے والی بی جے پی کی سینئر خاتون لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس نے پیر کو بتایا کہ بی جے پی مہیلا مورچہ کی ضلع صدر منجو تیواری نے اتوار کو اپنے گھر پر دیا جلانے کے بعد ہوا میں فائرنگ کی۔ بعد ازاں لیڈر نے خود ہی اپنا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا۔ منجو تیواری نے ہوا میں فائرنگ کے لئے اپنے شوہر پرکاش تیواری کی لائسنسی بندوق کا استعمال کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ سیکشن کے تحت بی جے پی لیڈر کے خلاف کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر در ج کی گئی ہے۔ وہیں بی جے پی لیڈر نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اور مستقبل میں ایسی غلطی دوبارہ نہ سرزد ہونے کا وعدہ کیا۔

یو پی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے اس واقعہ کے بارے میں ریاستی حکومت کی یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ "بی جے پی لیڈران اور کارکنان لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑانے میں سب سے پیش پیش ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں پارٹی لیڈروں کے خلاف یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی جاننا چاہا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...