دہلی کے 12 کالجوں میں معاشی بحران، 2 ماہ سے اساتذہ کو نہیں ملی تنخواہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 6:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے تقریباً ایک درجن کالجز ایسے ہیں جہاں اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کے سامنے تنخواہ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے تحت آنے والے یہ سبھی کالجز دہلی حکومت کے ذریعہ مالی امداد یافتہ ہیں۔ ٹیچرس ایسو سی ایشن اب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور وزیر تعلیم منیش سسودیا سے ان 12 کالجوں کی گرانٹ فوراً ریلیز کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دہلی ٹیچرس ایسو سی ایشن (ڈی ٹی اے) کے مطابق 12 کالجوں کی گرانٹ ریلیز نہ ہونے سے نہ صرف تنخواہ کی ادائیگی متاثر ہوئی ہے، بلکہ علاج کا بل، ریٹائرمنٹ کی سہولیات اور دیگر ترقیاتی امور بھی زیر التوا ہیں۔ دہلی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کے پروموشن کا ایریر بھی انھیں جلد جاری کیا جائے۔

اساتذہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 20 جولائی سے دہلی یونیورسٹی کا نیا تعلیمی اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اس کے بعد داخلے کا عمل شروع ہو جائے گا جس میں طلبا کے داخلے، او بی سی کوٹہ کے تحت سیکنڈ ٹرانچ کی اساتذہ کی تقرریاں، غیر تدریسی ملازمین کی تقرری کے علاوہ امتحان اور اس کا ویلویشن وغیرہ میں گرانٹ کی ضرورت پڑے گی۔

ڈی ٹی اے نے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ سے پھر گزارش کی ہے کہ دہلی حکومت کے ذریعہ 12 مکمل مالی امداد یافتہ کالجوں کو رقم جاری کرنے میں بلاتاخیر مدد کریں تاکہ اس مشکل وقت اور کشیدہ ماحول میں اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہ اور دیگر بقایہ جات کی ادائیگی کی جا سکے۔ ڈی ٹی اے سربراہ ڈاکٹر ہنسراج سمن نے بھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ سے دہلی حکومت سے منسلک مکمل مالی امداد یافتہ 12 کالجوں کی گرانٹ فوراً ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر ہنسراج سمن نے بتایا کہ کچھ کالجوں کے اساتذہ کو گزشتہ دو مہینے سے تنخواہ نہیں ملنے سے مستقل، کانٹریکچوئل، مہمان اساتذہ اور ایڈہاک پر کام کر رہے ملازمین مشکل معاشی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ کالجوں کی گرانٹ ریلیز کرانے کے مطالبہ کو لے کر ڈی ٹی اے کا ایک نمائندہ وفد جلد ہی نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سے ملاقات کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...