کسانوں کو معاوضہ دلانے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،بارش سے ہوئی فصلوں کی تباہی کا جائزہ لینے کے بعد وزیر مال گذاری اشوک کا تیقن

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

چترادرگہ،13؍جنوری(ایس او نیوز) ضلع میں حال ہی میں ہوئی غیر موسمی بارش سے تباہ فصلوں کا ریاستی وزیر برائے مال گذاری آر اشوک نے معائنہ کیا۔ کسانوں کے مسائل سنے اور معاوضہ جاری کرنے کا تیقن دیا۔

ہریور تعلقہ کے ببور،آئی منگلاہوبلی کے تلوٹی اور چترادرگہ تعلقہ کے کاساورہٹی دیہات کے کسانوں کی زمین کا معائنہ کیا۔بارش کی وجہ سے چنااور پیاز کی فصلوں کو تباہ دیکھ کر دکھ کا اظہار کیا۔بارش کا پانی کھیتوں میں رکنے سے کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ببور دیہات کے شیونااور کانت راجو کی زمین پر پہنچ کر وزیر مال گذاری آر اشوک نے افسروں سے تفصیل اکٹھا کی اور فوری سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر وی سداشیوانے وزیر کو بتایاکہ ہریور تعلقہ میں 350؍ایکڑ علاقے میں چنااور 351؍ایکڑ علاقے میں پیاز کی فصل تباہ ہوئی ہے۔آئی منگلاہوبلی کے تالوٹی دیہات کا دورہ کرنے کے بعد اشوک چترادرگہ تعلقہ کے کاساورہٹی میں کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔کسان کانت راجونے بتایاکہ ہوا میں پائی جانے والی ٹھنڈک سے چنے کی فصل اچھی ہوتی ہے،مگراچانک ہوئی بارش سے کھیتوں میں پانی جمع ہوگیااور فصل جڑ سمیت خراب ہوگئی۔ایک ایکڑ زمین پر تقریباً 8کوئنٹل چنااگائے جانے کی توقع تھی۔اب ساری فصل تباہ ہوچکی ہے۔

چترادرگہ کے رکن اسمبلی تپاریڈی نے کہاکہ ضلع میں ایکسپورٹ کوالٹی کی پیاز اگائی جاتی ہے،ہریور تعلقہ کے آئی منگلاہوبلی میں پیاز کی فصل مکمل تباہ ہوچکی ہے۔مارکیٹ میں پیاز کے لئے اچھی قیمت مل رہی تھی، ایسے میں فصل تباہ ہوجانے سے کسانوں میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ فصلوں کی تباہی کا اندازہ لگائے اور کسانوں کو معاوضہ فراہم کرے۔ہریور کی رکن اسمبلی پورنیما سرینواس نے کہاکہ تعلقہ کے گوئی لالو،جیٹی کرکی سمیت کئی مقامات پر چناکی فصل کی کٹائی کا کام شروع ہوچکاہے اور آئندہ 10-15دنوں میں مکمل ہوجائے گا،حکومت فوری چناخریدی مرکز قائم کرے۔

انہوں نے وزیر موصوف سے یہ بھی گزارش کی کہ 2019میں وانی ولاس آبی ذخیرہ میں پانی نہ ہونے سے سپاری اور ناریل کی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں،ان کسانوں کے لئے معاوضہ فراہم کیاجائے۔وزیر آر اشوک نے کہاکہ کولار،دھارواڑ اور ہاویری ضلع میں بھی اچانک ہوئی بارش سے کسانوں کی کئی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ان علاقوں کا خود دورہ کرکے جائزہ لینے کے بعد کسانوں کو معاوضہ دلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔اس موقع پر ضلع پنچایت کی صدر ششی کلاء سریش بابو،نائب صدر وجئے لکشنی، ڈپٹی کمشنر کویتا منی کیری کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...