ایف ایس ایس اے آئی ڈرافٹ پیکیجنگ ریگولیشن کو 3 ماہ میں حتمی شکل دے: این جی ٹی

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 11:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13 جنوری (آئی این ایس انڈیا) نیشنل گرین ٹریبونل نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرز (پیکیجنگ) ترمیم ضابطے کے مسودہ کو حتمی شکل دے۔

این جی ٹی کے چیئرمین جسٹس آدرش کمار گوئل کی سربراہی میں بنچ نے کہا کہ متعلقہ حکام کو کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس، شراب اور دیگر اشیاء کے لئے پلاسٹک کی بوتلیں اور ملٹی لیئر پلاسٹک کے پیکٹوں کے مزید استعمال پر غور کرنا چاہئے۔

بنچ نے کہاکہ ایف ایس ایس اے آئی کو مسودہ ریگولیشن کو تین ماہ کے اندر حتمی شکل دینا چاہئے تاکہ اس پر عمل درآمد کیا جاسکے اور نگرانی کا ایک موثر طریقہ کار موجود ہو۔ نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) غیر سرکاری تنظیم ہیم جاگریتی اترانچل ویلفیئر سوسائٹی کی درخواست پر سی بی آئی سماعت کررہی تھی جس میں پلاسٹک کی بوتلوں اور مختلف پرت کے پلاسٹک کنٹینروں کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولتھین ٹیرافائلیٹ (پی ای ٹی) کی بوتلیں اور ملٹی لیئر کین، جیسے ٹیٹرا پیک صحت اور ماحول کو بری طرح متاثر کرتے ہیں اور پلاسٹک کے کچرے میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز نے این جی ٹی کو بتایا کہ وزارت صحت نے ایک مسودہ شائع کیا ہے جس میں بچوں، حاملہ خواتین اور تولیدی عمر کی خواتین کے لئے استعمال ہونے والی دوائیوں پر مشتمل پالی تھین ٹیرافالٹ یا پلاسٹک کے استعمال پر پابندی ہے۔ پلاسٹک کی بوتلوں اور دوائیوں کی پیکیجنگ کے معیار کے بارے میں تمام بوتلوں اور کنٹینرز کو ’فارماکوپیا‘ اور دیگر معیارات کی تعمیل کرنا ہوگی۔

ٹریبونل نے کہا ہے کہ ’فارماکوپیا‘ میں ترمیم کے پیش نظرکسی حد تک پلاسٹک کی پیکیجنگ کے مضر اثرات پر قابو پایا گیا ہے۔ اس لئے کوئی حکم جاری نہیں کیا جاتا ہے، تاہم اس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی صحت کی حفاظت کے لئے وزارت صحت میں مناسب سطح پر ضوابط کی تعمیل کی نگرانی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ فارماکوپیا کمیشن آف انڈیا (آئی پی سی) وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ماتحت ایک خودمختار ادارہ ہے جو ملک میں ادویات سے متعلق معیارات طے کرنے کی ذمہ دار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔