بھٹکل 15؍اپریل ( ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کے بیان کے مطابق پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقے کی حتمی ووٹرلسٹ تیار ہوگئی ہے اور اس بار اس میں درج ووٹرس کی تعداد 2,35,440ہے۔
اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے سی ساجد ملا نے بتایاکہ بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقے میں 1,19,741مرد اور1,15,699خواتین کے علاوہ 86دیگر ووٹرس موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع پنچایت سی ای او کی قیادت میں جو’ سویپ‘ پروگرام چلایا جارہا ہے اس کے تحت بھٹکل اسمبلی حلقے میں بھی رائے دہندگان کے اندر بیداری لانے کے لئے مہم چلائی گئی ہے۔اس کی وجہ سے اس مرتبہ بڑی تعداد میں پولنگ ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ایسے ووٹرس جن کا نام ووٹرلسٹ میں موجود ہے ، ان کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے بتائے گئے 11شناختی دستاویزات میں سے کسی ایک شناختی کارڈ کے ساتھ ووٹ ڈالنے کی اجازت حاصل رہے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ میں الیکشن کے ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کے لئے پانچ خصوصی چیک پوسٹ بنائے گئے ہیں جہاں پر آنے اور جانے والی تمام موٹر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔انتخاب کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے 25سیکٹر آفیسرزکو تعینات کیا گیا ہے۔ ہر سیکٹر آفیسر کے زیر نگرانی 10تا 15پولنگ بوتھس رہیں گے۔اس اسمبلی حلقے میں ویڈیو نگرانی کرنے والی دو ٹیمیں سرگرم ہیں۔بھٹکل اسمبلی حلقے میں دو ’سکھی‘ اور ایک ’خصوصی‘ پولنگ بوتھ موجود رہیں گے۔پورے حلقے کے تمام پولنگ بوتھس میں بجلی، پانی، بیت الخلاء کے علاوہ معذورین کے لئے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔
ایک نظر اس پر بھی
کاروار میں شاندار روڈ شو کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے داخل کیا پرچہ نامزدگی
اتر کنڑا لوک سبھا حلقے سے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے پارٹی کے سینیئر لیڈرو اور ہزاروں حامیوں کے ساتھ ایک زبردست روڈ شو کرتے ہوئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔
بنٹوال میں زیر تعمیر پُل گر پڑا - 7 افراد زخمی
پونچا گاوں میں ایک زیر تعمیر پُل گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت مہیش، وجیا، یوسف،مہتاب، اخترول،ناگراج اور جواہر کے طور پر کی گئی ہے ۔
مینگلور: دکشن کنڑا میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے انڈیا بلاک کا عوامی اجلاس
دکشن کنڑا میں فرقہ وارانہ سیاست اور بد عنوانیاں ختم کرکے ضلع کی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے مقصد آئی این ڈی اے (انڈیا) بلاک کے لیڈروں نے شہر کے ٹاون ہال میں ایک زبردست عوامی اجلاس منعقد کیا ۔
ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد
) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں
بھٹکل میں صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر اُترکنڑاضلعی انتظامیہ، ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام بھٹکل کے سرکاری آفسران نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر ووٹنگ بیداری مہم کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی ...
بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں
ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن بھٹکل کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے معلومات فراہم کی گئیں۔
ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت
زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...
بنٹوال میں زیر تعمیر پُل گر پڑا - 7 افراد زخمی
پونچا گاوں میں ایک زیر تعمیر پُل گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت مہیش، وجیا، یوسف،مہتاب، اخترول،ناگراج اور جواہر کے طور پر کی گئی ہے ۔
بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی
سکینڈ پی یو سی سائنس اسٹریم میں انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61 طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال یوسف کولا نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے، لیکن اب پی یو بورڈ کی طرف سے ...
کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل
کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔
کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت
وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...
کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار
سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...