کرناٹکا میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی انتخابی مہم ختم 14حلقوں میں237امیدوار، کل23اپریل کو امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ووٹر مشینوں میں ہوگا بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2019, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اپریل(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں ہورہے دوسرے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات کے لئے کل اتوار شام کو سیاسی انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئی۔ ریاست کے 14لوک سبھا حلقوں میں237امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی وعلاقائی پارٹیوں سمیت 237آزادامیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 23اپریل کو عوام ووٹر مشینوں میں بند کردیں   گے ۔

یاد رہے کہ 18اپریل کو ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کی پولنگ ہوئی تھی۔دیگر 14لوک سبھا حلقوں میں کل 23اپریل کو پولنگ ہوگی ۔ ان 14لوک سبھا حلقوں میں قسمت آزمارہے کانگریس ، جے ڈی ایس حلیف پارٹیوں اور بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم زوروں سے جاری رہی ، اس موقع پران پارٹیوں کے اعلیٰ قائدین اپنے پیروں میں پہیہ باندھ کرتیز رفتار طوفانی مہم چلا تے ہوئے پارٹی امیدواروں کو جتانے کی اپیل عوام سے کی ۔

کانگریس کے سینئر قائدین ملیکا ارجن کھرگے ، مرکزی وزیر جگجنگی ، اننت کمار ہیگڑے سمیت جی ایم سدیشور ، پرہلاد جوشی ، شیو کمار ، داسی وی ایس اگرپا ، ایشورکھنڈرے ، بی وائی راگھویندرا ، ونئے کلکرنی، بھگونت کھوبا ودیگر قائدین انتخابی دنگل میں ہیں۔ خوش نصیبی و فتح مندی کس پارٹی اورکس امیدوار کے حصہ میں آنے والی ہے ۔ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔ وزیراعظم نریندر مودی ، کانگریس صدر راہل گاندھی ، بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ ،مرکزی وزیر سشما سوراج ودیگر اسٹار مہم بازوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائی اور پارٹی کے حق میں رائے دہی کرنے عوام سے گزارش کی  ۔ وزیر اعلیٰ کمار سوامی ، بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا، کے پی سی سی صدر دنیش گنڈوراؤ ، سابق وزیراعلیٰ سدارامیا ، نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور ، ریاستی وزیر ڈی کے شیو کمار ودیگر قائدین متعلقہ حلقوں میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے وہیں قیام کئے ہوئے ہیں۔

آئی ٹی شاک: اس درمیان انکم ٹیکس کے افسروں نے چھاپہ مار کارروائی انجام دے کر امیدواروں کو شاک بھی دیا ۔ سرحدی علاقہ بلاری کے کئی کانگریس اوربی جے پی قائدین اور ان کے دست راست افراد کے مکانات و دفاتر پر اتوار صبح سویرے محکمہ انکم ٹیکس افسروں نے چھاپہ مار کارروائی انجا م دی  ۔ کانگریس قائدسوریا نارائن ریڈی ، بلاری رورل اسمبلی حلقہ کے کانگریس رکن اسمبلی ناگیندرا کے سسر ایری سوامی ، بی جے پی رکن اسمبلی سری راملو کے دست راست راجو اور ان کے بھائی کے مکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس افسروں کو باوثوق ذرائع سے یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ووٹرس کو رجھانے و راغب کرنے کے مقصد سے ایک بہت بڑی رقم اکٹھا کی گئی ہے۔ ووٹرس میں رقم تقسیم کرنے کیلئے ہی بڑے پیمانے پر پیسوں کا ذخیرہ کیا گیا تھا ۔ اس اطلاع پر آئی ٹی افسرں نے آج صبح سویرے چھاپہ مار کر پارٹیوں کے ہو ش اڑا دےئے ہیں۔ آئی ٹی افسروں نے کل بھی ریاست کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر ساڑھے چا رکروڑ روپئے غیر قانونی رقم کو ضبط کیا تھا ۔ یہ رقم دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے موقع پر ووٹرس میں تقسیم کیلئے جمع کی گئی تھی ۔ سخت نگرانی وکڑی تفتیش کے ذریعہ آئی ٹی افسروں نے کار کے ٹائر ( اسٹپنی) میں دو کروڑ 30لاکھ روپئے کا پتہ لگا یا اور ضبط کیا ہے ۔ چھا پہ کارروائی کے ذریعہ دستیاب مختلف اہم ترین کاغذات ودستاویزات ضبط کی گئی ہیں ۔ شہر کے کنٹونمنٹ علاقہ کی ایشوریہ کالونی میں واقع رکن اسمبلی ناگیندرا کے رشتہ دار ایری سوامی کے مکان پر چھاپہ مارا گیا ہے اور وہاں سے دولاکھ روپئے ضبط کئے گئے ۔ ایری سوامی نے اس رقم سے متعلق فوری طورپر کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ اس موقع پر یہاں آئے ناگیندرا نے کہا کہ منصفانہ وشفاف انتخابات چلانے کی ہم کوشش کررہے ہیں ۔ آئی ٹی افسروں کا مکمل تعاون کررہے ہیں ۔ مطلوبہ دستاویزات پیش کررہے ہیں ۔ دوسری طرف سری راملو کے قریبی راجو اوران کے بھائی کے مکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...