جب جب ملک جذباتی ہوا، فائلیں غائب ہوئیں: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2020, 11:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍ اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ سے وجے ملیا کیس میں فائلیں غائب ہونے پر کانگرس کے صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ جب جب ملک جذباتی ہوا، فائلیں غائب ہوئیں۔ ملیا ہویا رافیل، مودی ہو یا چوکسی، گمشدہ فہرست میں تازہ ترین ہے چینی تجاوزات والی دستاویز۔ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے، یہ مودی حکومت کا جمہوریت مخالف استعمال ہے۔غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ میں وجے ملیا سے متعلق فائلوں کے غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا، جس کے بعد سماعت 20/ اگست تک ملتوی کردی گئی۔بتادیں کہ مفرور شراب کاروباری وجے ملیا کیس میں سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوسکی ہے۔ دراصل، ملیا کے کیس جڑی فائلیں غائب ہونے کی وجہ سے عدالت عالیہ کو سماعت ملتوی کرنی پڑی۔ ملیا اس وقت لندن میں مقیم ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کے سبب سپریم کورٹ کی توہین کیس میں وجے ملیا کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت 20 / اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔ تین سال پہلے، ملیا نے ایک نظرثانی درخواست دائر کی تھی جو اب سماعت کے لئے لسٹڈ ہے۔ملیا 2 مارچ 2016 کو چپکے سے ہندوستان سے فرار ہو گیا تھا۔ برطانیہ کی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈنے اسے 18/ اپریل 2017 کو گرفتار کیا تھا۔ تاہم، لندن کی ایک عدالت نے انہیں چند گھنٹوں کے اندر ضمانت پر رہا کردیا۔ حکومت ملیا کو ہندوستان کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہندوستان کے 17 بینکوں پر ملیا کے پاس 9 ہزار کروڑ روپے بقایا ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...