بھٹکل میں فکروخبر میڈیا کی طرف سے فقہ شافعی آن لائن کوئیز مقابلہ، نوے افراد کے مابین تقسیم کئے گئے انعامات 

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th June 2020, 3:30 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/جون (ایس او نیوز)  فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے اشتراک سے منعقدہ پندرہ روزہ آن لائن فقہی مسابقہ کی انعامی نشست منگل کو منعقد  کی گئی جس میں پروگرام میں شریک ہونے والے  1212 مساہمین میں  سے 90 لوگ انعامات کے مستحق قرار پائے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے فکرو خبر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  مسابقہ پندرہ روز تک جاری رہا۔ روزانہ دس سوالات متعلقہ وھاٹس اپ نمبر پر بھیجے جاتے تھے اور ان کے جوابات آپشن میں دئیے جاتے تھے، مساہمین کو صرف صحیح جواب پر نشان لگانا ہوتا تھا۔ البتہ مسابقہ کے گیارہویں روز سے پندرہویں روز تک مزید دس اضافی جوابات پوچھے گئے تھے۔ مسابقہ میں کل ایک ہزار دو سو بارہ لوگوں نے شرکت کی۔جن میں سے سو فیصد جوابات دینے والے سات افراد تھے جن کو چار چار ہزار روپئے انعامات دئیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ 99.33 فیصد جواب دینے والے دس افراد، اسی فیصد سے زائد جواب دینے والے 321تھے جن میں سے تیس افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب کیا گیا۔ سو فیصد حاضری میں 390 افراد شریک رہے جن میں سے بیس افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب کیا گیا۔ اضافی سوالات کے مکمل جوابات دینے والے  18 افراد رہے اورا ن سبھی کو انعامات سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ مزید انعامات سے بھی نوازا گیا، کل ملاکر مسابقہ میں نوے افراد کے مابین 72,500 کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ 

پروگرام کی صدارت ادارہ فکروخبر کے صدر مولانا محمد الیاس صاحب ندوی نے فرمائی اور مہمانِ خصوصی کے طور پر قاضی مرکزی  خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی، استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار خطیب ندوی مدنی ، انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب محمد اسحاق شاہ بندری، استاد فقہ وحدیث جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور مولانا مفتی فیاض احمد برمارے وغیرہ موجود تھے۔ جلسہ کی نظامت مولانا عبدالنور فکردے ندوی اور مولاناسید ابراہیم اظہر برماور ندوی نے کی اور شکریہ کلمات مولانا شافع شاہ بندری ندوی نے ادا کئے۔ جناب مفتی فیاض احمد صاحب کو صدر جلسہ اور مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں ان کی فکروخبر فقہ شافعی کے لئے دی گئی خدمات کے پیشِ نظر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا۔ سوالات تیار کرانے میں فقہ شافعی کی علماء کمیٹی نے اپنی انتھک محنتیں صرف کیں اور آن لائن کے نظم ونسق کی جملہ ذمہ داریاں اسلامی افکار کے ذمہ دار جناب فضل الرحمن صاحب شاہ بندری صاحب نے بحسن وخوبی انجام دی۔ 

اس موقع پر پروگرام میں شریک مہمانان خصوصی نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔