سوڈان میں سنگین لڑائی سے انسانی بحران تیزی سے تباہی میں بدل رہا ہے: اقوام متحدہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th April 2023, 11:08 PM | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ،26؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں سنگین لڑائی سے انسانی بحران تیزی سے تباہی میں بدل رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل برائے انسانی امور جوائس مسویا نے منگل کو سلامتی کونسل کو بتایا کہ 15 اپریل سے سوڈان میں جو کچھ ہو رہا ہے (جب سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں)، وہ عام شہریوں اور امدادی کام میں مصروف عملہ کے لئے ایک ڈراؤنا خواب جیسا ہے۔

جوائس مسویا نے بتایا کی کہ 15 اپریل سے پہلے بھی سوڈان میں انسانی ضروریات ریکارڈ سطح پر تھیں۔ ملک کی ایک تہائی آبادی یعنی 1.58 کروڑ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ چالیس لاکھ بچے اور حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین غذائی قلت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 37 لاکھ لوگ داخلی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا، "یہ تنازعہ نہ صرف ان ضروریات کو مزید گہرا کرے گا۔ اس سے انسانی بنیادوں پر چیلنجز کی ایک نئی لہر شروع ہونے کا بھی خطرہ ہے۔ لڑائی بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں میں خلل ڈال رہی ہے۔ ایک انسانی بحران جلد ہی تباہی میں بدل سکتا ہے۔"

جوائس مسویا نے کہا کہ 450 سے زائد افراد ہلاک اور 4000 سے زائد زخمی ہوئے۔ فوج یا وسائل کی کمی کی وجہ سے کم از کم 20 اسپتالوں کو بند کرنا پڑا ہے۔ جوائس مسویا نے کہا کہ بجلی کی کٹوتی اور ایندھن کی قلت سے ویکسین کے ذخیرے اور پانی کی فراہمی میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔ جنس اور صنف کی بنیاد پر تشدد کی بہت سی رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔