فٹ بال ورلڈ کپ 2018: بیلجیئم، برازیل کو 1-2 سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th July 2018, 1:52 PM | اسپورٹس |

کازان،7؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)  فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ پانچ بار کا چیمپئن برازیل عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

روسی شہر کازان میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔

بیلجیئم کو پہلا گول اون گول کی صورت میں ملا جب فرنینڈنہو نے اپنے ہی جال میں گیند کو پہنچا دیا۔

بیلجیئم کی سبقت کیون ڈی برون نے 31ویں منٹ میں دوگنی کردی۔

دوسرے ہاف میں برازیل کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیا تاہم بیلجیئم کے دفاع نے اس کا جم کر مقابلہ کیا۔

76ویں منٹ میں ریناٹو اگسٹو نے بیلجیئم کی سبقت آدھی کردی تاہم برازیل مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکا اور اس طرح برازیل ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

سیمی فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔ بیلجیئم 1986 کے بعد پہلی مرتبہ سیمی فائنل مرحلے میں پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلورومیں چناسوامی اسٹیڈیم ڈے نائٹ کرکٹ میچ، ٹرافک نظام میں تبدیلی

بروز اتوار آج بنگلورمیں چناسوامی کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلے جارہے ہند آسٹریلیا ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ میچ کے پیش نظر کرکٹ اسٹڈیم کے اطراف پارکنگ نظام میں پولس نے چند تبدیلیاں کی ہیں اور میچ کے لئے آنے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے مختلف مقامات پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی-

ہندوستان نے آسٹریلیاکو دوسرے میچ میں 36 رنوں شکت دیدی

سلامی بلے باز شیکھر دھون (96) ، کپتان وراٹ کوہلی (78) اور لوکیش راہل (80) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کاکردگی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں راجکوٹ میں شکت دیدی ہے ۔

آسٹریلیا نے ہندوستان کو 10وکٹ سے شکست دی،ڈیوڈ وارنراور اورن فنچ کی زبردست سنچریوں

سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر(ناٹ آؤٹ 128) اور اورن فنچ (ناٹ آؤٹ 110) کی زبردست سنچریوں اور ان کے درمیان 258 رنوں کی شاندار شراکت کی بنیاد پر آسٹریلیا نے ہندوستان کو پہلے یک روزہ میچ میں منگل کے روز 10 وکٹ سے زبردست شکست دی۔