بنگلورو : نصابی کتابوں میں ترمیم اور آر ایس ایس / برہمن وادی اسباق کی شمولیت کے خلاف زبردست ٹوئٹر مہم - ہزاروں لوگوں نے کی بھاری حمایت - مانگا وزیر تعلیم  کا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2022, 5:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍ مئی (ایس او نیوز) ریاستی محکمہ تعلیم کی طرف سے نصابی کتابوں میں ترمیم کرتے ہوئے اس میں برہمن وادی نظریات اور آر ایس ایس کا ایجنڈہ پورا کرنے والے اسباق شامل کرنے کے علاوہ علاقائی سماجی مصلحین اور دانشوروں سے متعلق اسباق خارج کرنے کے خلاف  اتوار کی شام 5 بجے سے ٹوئٹر پر    RejectBrahmin TextBooks #RejectRSS Text Books# مہم چلائی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا ۔ مہم میں شریک لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دائیں بازو کی فکر رکھنے والے مصنف  روہیت چکرورتی کی قیادت میں نصابی کتابوں پر نظر ثانی کرنے والی کمیٹی نے نصابی کتابوں کو برہمنی رنگ دینے کا کام کیا ہے ۔ بی جے پی حکومت کی طرف سے نصابی کتابوں کا برہمنی کرن کرتے ہوئے اسکولی بچوں میں آر ایس ایس کا ایجنڈہ داخل کیا جارہا ہے ۔ چونکہ کمیٹی میں بڑی تعداد برہمنوں کی ہے اس لئے  مختلف النوع نظریات کے اسباق کو بدل کر صرف برہمنی سوچ کے مصنفین کی تحریریں نصاب میں شامل کی گئی ہیں اور برہمنوں کو اونچے مقام پر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ 
    
انٹر نیٹ مہم کے شرکاء نے اس بات پر سخت اعتراض جتایا کہ 6 پسماندہ طبقات کے مصنفین کی تحریریں نصابی کتابوں سے ہٹائی گئی ہیں جس میں پی لنکیش ، رویندرا مالگتی ، سارہ ابوبکر ، ایل بسوا راجو ، کے نیلا اور بی ٹی للیتا نائک جیسے مشہور مصنفین شامل ہیں ۔ جبکہ 9 برہمن مصنفوں کی تحریریں اسباق میں شامل کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ اپنی متنازع تقاریر کے سوشیل میڈیا پر بری طرح ٹرول کیے جانے والے چکرورتی سولی بیلے کا مضمون نصاب میں شامل کیے جانے کی بھی مذمت کی گئی ۔
    
کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ نصابی کتاب میں برہمنی سوچ کو بڑھاوا دیتے ہوئے پچھلے دروازے سے 'منوسمرتی' کو سماج میں نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مہم میں شامل لوگوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ دائیں بازو کی سوچ والے مصنفین کی کھلے عام حمایت کرنے والے وزیر تعلیم بی سی ناگیش کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ روہیت چکرورتی کوئی ماہر تعلیم نہیں ہے ان کی قیادت میں نصابی کتابوں کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے جو ترمیم شدہ نصاب تیار کیا ہے وہ بچوں کو پڑھانے کے لئے مناسب نہیں ہے ۔ اس کو مسترد کرنے کے لئے جو مہم چلائی گئی ہے اس میں ودھان پریشد رکن بی کے ہری پرساد ، سابق وزیر ڈاکٹر سی ایچ مہادیوپّا اور پروفیسر پرشوتم  جیسے دانشور شامل ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...