پنجاب میں ’عآپ‘ کو لگا جھٹکا، فیروز پور امیدوار نے چھوڑی پارٹی، اعلیٰ قیادت پر لگایا سنگین الزام

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2022, 8:26 PM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ، 17؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ووٹنگ میں صرف 27 دن باقی رہ گئے ہیں اور ایسے وقت میں عام آدمی پارٹی کو زوردار جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے فیروز پور (دیہات) سے امیدوار آشو بانگر نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پیر کے روز انھوں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے سے پہلے پارٹی کی رکنیت چھوڑ دی۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بانگر نے عام آدمی پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پارٹی کی تشہیر میں خطیر رقم خرچ کرنے کو کہا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں پارٹی چھوڑ دوں گا۔ آخر اتنی بڑی رقم میں کہاں سے لاؤں گا؟‘‘ انھوں نے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ اپنے اگلے قدم کا اعلان اپنے حامیوں اور دوستوں سے تبادلہ خیال کے بعد جلد ہی کریں گے۔

اس درمیان عآپ کنوینر اور پنجاب انچارج راگھو چڈھا نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کے خلاف پنجاب میں بڑی سازش تیار کی جا رہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں کانگریس کے بااثر لیڈروں نے بانگر کو گمراہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’سازش تیار کرنے والوں کو جلد ہی بے نقاب کیا جائے گا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔