آئی پی ایل 2020: لوکی فرگوسن نے سوپر اوور میں کولکتہ کو دلائی دلچسپ جیت

Source: S.O. News Service | Published on 18th October 2020, 11:20 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ابوظہبی،18؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کی خطرناک گیند بازی (چار اوورز میں 15 رن پر تین وکٹ اور سوپر اوور میں تین گیندوں میں دو رن دے کر دو وکٹیں) کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنرائزرس حیدرآباد کو ہرا دیا۔ کولکتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 163 رنز کا مشکل اسکور بنایا، جس کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 20 اوور میں چھ وکٹوں پر 163 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ ایک سوپر اوور کے ذریعے کیا گیا، جہاں فرگوسن کی مہلک بولنگ سے سنرائزرس حیدرآباد نہیں بچ سکا اور صرف دو رنز ہی بنا سکا۔ سپر اوور میں کولکتہ نے چار گیندوں پر تین رن بنا کر میچ جیت لیا۔ یہ اس آئی پی ایل کا تیسرا سپر اوور تھا۔

لیگ اسپنر راشد خان حیدرآباد کے لئے سپر اوور کرنے آئے اور کولکتہ کے لئے کپتان ایون مورگن اور سابق کپتان دنیش کارتک میدان میں آئے۔ دونوں نے چار گیندوں میں تین رنز بنا کر میچ کا خاتمہ کیا۔ فرگوسن کو عمدہ بولنگ کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ کولکتہ کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کی مضبوط شروعات ہوئی۔ ان کے اوپنرز جانی بیرسٹو اور کین ولیمسن نے پہلی وکٹ کیلئے 57 رنز کی شراکت کی۔ فرگوسن نے آئی پی ایل سیزن کا پہلا میچ کھیلتے ہوئے نتیش رانا کے ہاتھوں ولیم سن کو کیچ کراکر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ ولیم سن نے 19 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

ولیم سن کے بعد بلے بازی کرنے اترے پریم گرگ کچھ خاص نہیں کرسکے اور فرگوسن نے انہیں بولڈ کیا۔ گرگ نے سات گیندوں میں صرف چار رنز بنائے۔ اس کے بعد حیدرآباد اپنی مضبوط شروعات کا فائدہ نہیں اٹھا سکی اور ان کی تین وکٹیں صرف 12 رنز کے اسکور پر گر گئے۔ فارم میں چل رہے بیئرسٹو بھی ورون چکرورتی کی گیند پر آندرے رسل کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 28 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ منیش پانڈے بھی اپنا جلوہ بکھیرنے میں ناکام رہے اور چھ رنز بنا کر فرگوسن کا تیسرا شکار بن گئے۔

اننگز لڑکھڑانے کے بعد کپتان وارنر نے وجے شنکر کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ لیکن یہ شراکت بھی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور شنکر پیٹ کمنز کی گیند پر شبھمن گل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ شنکر نے سات رنز بنائے۔ اس کے بعد وارنر اور عبد الصمد نے کچھ اچھے شاٹس کھیل کر کولکتہ کے بالرز پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ لیکن صمد 19 ویں اوور کی آخری گیند پر اپنی وکٹ کھو بیٹھے اور میچ کارخ ایک بار پھر کولکتہ کی طرف مڑگیا۔ صمد نے 15 گیند میں 23 رنز کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

حیدرآباد کو آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے اور کولکتہ نے بولنگ آندرے رسل کے حوالے کی۔ رسل کے اوور میں وارنر نے لگاتار تین چوکے لگائے اور میچ کو حیدرآباد کی طرف موڑ دیا۔ حیدرآباد کو جیتنے کے لئے آخری گیند پر دو رنز درکار تھے لیکن وارنر ایک رن بناسکے اور میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا گیا۔

کولکتہ کے لئے فرگوسن نے چار اوورز میں 15 رن پر تین وکٹیں حاصل کیں، پیٹ کمنس نے چار اوورز میں 28 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی، ورون چکرورتی نے چار اوورز میں 32 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور شیوم ماوی نے تین اوورز میں 34 رنز دے کر ایک وکٹ لیا۔ اس فتح نے کولکتہ کو نو میچوں میں پانچ جیت اور چار شکستوں کے ساتھ 10 پوائنٹس پر پہنچا دیا ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

اس سے قبل نوجوان اوپنر شبھمن گل (36)، کپتان ایون مورگن (34) اور وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک (29 رنز ناٹ آؤٹ) کی بیٹنگ سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 163 رنز کا مشکل اسکور کیا تھا۔ کولکتہ کی جانب سے شبھمن گل نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے جبکہ مورگن نے آخری اوورز میں کارتک کے ساتھ اننگز بڑھانے کی کوشش کی۔ کولکتہ نے آخری پانچ اوورز میں 57 رنز کا اضافہ کیا تھا۔ مورگن نے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بنائے اور کارتک نے اپنی اننگز میں 14 گیندوں میں 2 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ مورگن اور کارتک کے مابین چھٹی وکٹ کے لئے 58 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس نے کولکتہ کو لڑنے کے قابل اسکور تک پہنچانے میں مدد فراہم کی۔ مورگن کولکتہ کی اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئے شبھمن اور راہل ترپاٹھی نے کولکتہ کے لئے عمدہ آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں کے مابین پہلی وکٹ کے لئے 48 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ لیکن ٹی نٹراجن نے راہل کو بولڈ کردیا اور کولکتہ کو پہلا دھچکا دیا اور شراکت توڑ دی۔ راہل نے 16 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ پہلے دھچکے کے بعد نتیش رانا نے شبھمن کے ساتھ اننگز کی قیادت کی۔ لیکن شبھمن راشد خان کی گیند پر پریم گرگ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

کولکتہ کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں نے بھلے ہی اچھی اننگز کھیلی ہو، لیکن ان کے بلے باز مضبوط شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ان کی رن رفتار سست ہوگئی۔ کولکتہ کی اننگز میں نتیش رانا نے 20 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے جبکہ آل راؤنڈر آندرے رسل کا بیٹ مسلسل ناکام رہا اور وہ 11 گیندوں میں نو رن بناسکے۔ حیدرآباد کے لئے نٹراجن نے چار اووروں میں 40 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ، وجے شنکر نے چار اوورز میں 20 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی ، باسل تھامپی نے چار اوورز میں 46 رنز پر ایک اور راشد خان نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...