بھٹکل: نوائطی ترجمہ قرآن کو آوڈیو کی شکل میں نشرکرنے والے عثمان غنی سمیت دو حفاظ کی بھی تہنیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th September 2020, 1:06 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25 ستمبر (ایس او نیوز)  نوائطی ترجمہ قرآن کو آوڈیو کی شکل میں نشرکرنے والے مدرسہ خیرالعلوم  کے طالب علم  عثمان غنی ابن ناصر سدی باپا  سمیت   مدرسہ خیر العلوم سے حفظ قران مکمل کرنے والے انس مصباح  کی  تہنیت کی گئی جبکہ اسی اجلاس میں مولوی عقبہ برماور ندوی کی بھی غائبانہ طور پر ستائش کی گئی جنھوں نے مولوی ابوعبیدہ اکرمی ندوی کے پاس مسجد بریہ میں حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔

 جمعرات بعد نماز عصر   معہدالامام حسن البناء میں ان کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام  منعقد کیا گیا تھا جس میں اس بات پرعثمان غنی  کی ستائش کی گئی  کہ  بھٹکل میں پہلی بار قران کا  نوائطی ترجمہ آوڈیو کی شکل میں نشر کیا گیا ہے۔ جلسہ میں مدرسہ کے سرپرست مولانا محمد صادق اکرمی ندوی نے اپنے خطاب میں کئی قیمتی نصائح پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ   قرآن حفظ کرنا سنت ہے لیکن اس کو باقی رکھنا   فرض ہے، ان ہی کے ہاتھوں ختم قرآن کی مجلس بھی ہوئی۔پروگرام کی صدارت سنبھالتے ہوئے  مولانا ایوب  برماور ندوی نے   اپنے وقت کو صحیح استعمال کرنے کی طرف طلبہ کی توجہ دلائی نیز والدین کو اپنے بچوں کی تربیت پر زور دیا۔

پروگرام  کا آغاز  حافظ راف پیشمام کی تلاوت قران سے ہوا،  مدرسہ کے طالب علم واعظ ابن جناب ارشاد صاحب دامودی ( متعلم خصوصی سوم ) نے نعت پڑھی  مولانا طارق صاحب  ( استاد مدرسہ خیرالعلوم ) نے اجلاس کی غرض و غایت  بیان کرتے ہوئے مدرسہ کا تعارف پیش کیا،  احمد مفضال اور ان کے ساتھیوں نے خوبصورت انداز میں مدرسہ کا ترانہ پیش کیا مدرسہ کے استاد مولانا جمیل صاحب نے نوائطی ترجمہ قرآن کا تعارف اور اس کے متعلق کچھ باتیں بیان کیں پھر مدرسہ کے طالب علم عثمان غنی سدی باپا  نے مختصراً اپنے تاثرات پیش کیے، ناظم مدرسہ مولانا عبدالمغنی اکرمی نے اپنے خطاب میں  مولوی عقبہ برماور اور انس مصباح  کو  تکمیل حفظ پر مبارکباد دی۔جلسے کی نظامت  مولانا جمیل سدی باپا نے  انجام دی۔

جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا عبد العظیم قاضیا ندوی اور جماعت المسلمین کے صدر محتشم عبد الرحمن جان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...