ممبئی، 22؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی ) مہاراشٹرا میں جہاں لوگوں کو ماسک پہنانے کے لئے ریاستی حکومت کو اپیل کرنی پڑ رہی ہے، وہیں دوسری طرف کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے مہارشٹرا کے نانڈیز ضلع میں گاوں کے کسانوں نے اپنے پالتو جانوروں کو بھی ماسک پہنانا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مہا راشٹرا میں کورونا کے حالات نہایت تشویشناک ہیں ، اسپتالوں میں لوگوں کو مناسب علاج ملنے کے لئے حکومت اپنے طور پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس کے باوجود اسپتالوں میں بستروں ، وینٹی لیٹر ز اور آکسیجن کی مستقل قلت پائی جارہی ہے۔
نانڈیز کے کئی ایک گاوں والوں نے اپنے جانوروں کو ماسک پہناکر کورونا کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں میں لگ گئے ہیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ جب بکریوں کو ہم جنگل میں چرانے کے لئے لے جاتے ہیں تو وہاں پہنچ کر اُن کے ماسک اُتار دیتے ہیں، لیکن جب بکریوں کو ہم گاوں کی طرف لے آتے ہیں تو واپس اُنہیں ماسک پہنادیتے ہیں تاکہ مویشیوں کو کورونا کا خطرہ نہ رہے۔
یاد رہے کہ مقامی انتظامیہ ماسک نہ پہنے پر لوگوں کے خلاف کاروائی کر کے کروڑوں روپے جرمانہ وصول کررہی ہے ۔ ایسے میں ناندیڑ کے دیہاتیوں کی جانب سے اپنے جانوروں کو ماسک پہنانے پر مقامی لوگ اس ا قدام کی ستائش کررہے ہیں۔