بہار میں بھی کورونا کی دوسری لہر کا اندیشہ بڑھا، 10 دنوں تک ہائی الرٹ کا اعلان!

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 9:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی، اتر پردیش، گجرات اور راجستھان میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں نے دیگر ریاستوں کو بھی ٹینشن میں مبتلا کر دیا ہے۔ بہار کے حالات بھی بہت اچھے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ جس طرح سے بہار میں انفیکشن کی رفتار بڑھ رہی ہے، اس سے یہاں بھی کورونا کی دوسری لہر کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ اسی اندیشہ کے پیش نظر ریاستی ہیلتھ ہیڈکوارٹر نے بہار کے سبھی اضلاع کو اگلے 10 دنوں تک ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے تحت کئی طرح کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

خبروں کے مطابق بہار کے سبھی شہروں میں ماسک چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے اور بغیر ماسک کے گاڑی چلانے پر گاڑی قبضہ میں لی جا سکتی ہے، ساتھ ہی جرمانہ اور مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے۔ منڈی، مال، دکان میں بغیر ماسک لوگ پکڑے گئے تو انھیں جیل میں بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ پہلی بار بغیر ماسک کے پکڑے گئے لوگوں کو 50 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا جو پہلے سے طے ہے، لیکن ایک بار سے زیادہ بغیر ماسک پہنے پکڑے گئے تو پولس تعزیرات ہند کی دفعہ 188 یعنی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے تحت کیس درج کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی دفعات کے تحت بھی کیس درج کیا جا سکتا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سینیٹائزر کے ساتھ ہی ماسک ضرور لگائیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت نے پولس انتظامیہ و میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مل کر عوامی مقامات پر کورونا جانچ کے لیے کیمپ لگانے کی تیاری کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں کورونا معاملوں کی کل تعداد 2 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ حالانکہ اس میں سے ابھی 5115 کیسز ہی ایکٹیو ہیں۔ اب تک کورونا کی وجہ سے بہار میں 1227 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

بشکریہ: قومی آواز

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...