اسمبلی میں اسپیکرکے عہد ہ پرآنے والوں کی شکست -کانگریس کے سینئرقائدین اسپیکرکی ذمہ داری لینے تیارنہیں،پارٹی پریشان

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2023, 1:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22/مئی (ایس او نیوز)ریاست میں ہفتہ کے روز کانگریس کی حکومت وجود میں آئی-اسمبلی کا اجلاس کل سے تین دن تک جاری رہے گا- قائم مقام اسپیکر کی حیثیت سے سینئر ایم ایل اے وی آر دیش پانڈے کو مقرر کیا گیا ہے- تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ کانگریس کے سینئر قائدین نئے اور مستقل اسپیکر کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں - اس کی وجہ اس عہدے سے منسلک ہونے کا خدشہ بتایا جاتا ہے- 2004 سے اس آئینی باوقار عہدہ سے جوبھی جڑاہے اس کو اپنے سیاسی کیرئیر میں شدید دھچکا لگا ہے-وہ لیڈر جوا سپیکرز ہو ئے ہیں مسلسل الیکشن ہارتے رہے ہیں - اس عہدہ سے ان کا سیاسی کیریئر ختم ہو گیا- یہ تشویشناک سلسلہ پچھلی حکومت کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری کی شکست کے ساتھ جاری ہے، یہ بی جے پی حکومت میں اسپیکر تھے- کاگیری کی شکست سے پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے- کاگیری خود اس شکست سے پریشان ہیں - اس شکست نے انہیں ایک مضبوط لیڈر کے طور پر اپنی طاقت پر سوالیہ نشان لگ گیاہے-اس عہدہ پراب تک کون تھے ان کاسیاسی کیرئیرکیاہوا اس بارے میں یہاں چندمثالیں پیش کی جارہی ہیں -2004 میں ایس ایم کرشنا کی قیادت والی کانگریس حکومت میں کرشنانامی اسپیکر تھے، وہ کے آر پیٹ حلقہ سے 2008 کا الیکشن ہار گئے تھے- کانگریس کے سینئر لیڈر کاگوڈ تمپا، جو 2013 میں اسپیکر کے عہدے پر فائز تھے، 2018 کے انتخابات میں ہار گئے- پانچ بار منتخب سینئر ایم ایل اے کے بی کولیواڈ 2016 میں اسپیکر تھے- انہوں نے 2018 میں الیکشن بھی لڑا- اس کے بعد کے 2019 کے ضمنی انتخاب میں کولیواڈبھی ہار گئے-رمیش کمار، جو 2018 میں کانگریس-جے ڈی ایس پرمشتمل مخلوط حکومت میں اسپیکر تھے، اس بار وہ بھی الیکشن ہار گئے- ان کے بعد بی جے پی حکومت میں کاگیری اسپیکر تھے- اس طرح پانچ سال کے عرصے میں دو اسپیکر الیکشن ہار چکے ہیں - اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ جگدیش شٹراس بارکے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس میں شامل ہوگئے تھے،وہ ہبلی سیٹ سے ہارگئے،معلوم رہے کہ وہ پہلے بی جے پی حکومت میں اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور بی جے پی کے ایک اور سینئر لیڈر کے جی بوپیا کو حال ہی میں ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھی شکست ہوئی تھی-اس طرح اسپیکر کاعہدہ پرآنے والوں کو اپنے سیاسی کیریئر میں دھچکا لگا ہے- اس پس منظرمیں یہ تجزیہ کیا جا رہا ہے کہ کانگریس کو سینئر ایم ایل اے کو اس عہدہ پر لانے میں مشکل پیش آ رہی ہے-پہلے ڈاکٹر جی پرمیشورا کوا سپیکر کاعہدہ دینے کا منصوبہ بنایا گیا تھا- لیکن انہوں نے براہ راست اس تجویز کو مسترد کر دیا اور کابینہ وزیر بن گئے- اب کانگریس پارٹی ٹی بی جے چندر، ایچ کے پاٹل، بی آر پاٹل، وائی این گوپال کرشنا میں سے کسی کو اسپیکر بنانے کے بارے میں سوچ رہی ہے-یہ بھی کہا جا رہاہے کہ ان میں سے کسی کو بھی اسپیکربننے میں دلچسپی نہیں ہے-

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔