ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہوں پر چھاپے مار کاروائیوں پر یوٹی قادر نے کہا؛ کرناٹک کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا خوف کھارہا ہے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th October 2020, 10:38 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور 6 اکتوبر (ایس او نیوز) کرناٹک میں  ہونے والے  ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کھانے کا خوف ستارہا ہے اسی لئے کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہوں پر سی بی آئی کے ذریعے چھاپے مارے گئے ہیں تاکہ کانگریسی لیڈران اور کارکنان  میں خوف وہراس کی لہر دوڑائی جائے۔ یہ بات مینگلور رکن اسمبلی اور سابق وزیر  یوٹی قادر نے کہی۔

مینگلور میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوٹی قادر نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ ڈی کے شیوکمار کے دل میں سی بی آئی کا خوف بٹھایا جائے مگر بی جے پی کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا، کانگریس کے سبھی کارکنان اور لیڈران ڈی کے شیوکمار کے ساتھ ہیں۔

یوٹی قادر نے کہا کہ مرکزی حکومت ہو یا ریاستی حکومت ہو، کسی کو بھی عوام کی بھلائی کی فکر نہیں ہے، دونوں حکومتیں عوام مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہیں۔ اسی لئے اس طرح کی غیر ضروری حرکتیں کررہی ہیں۔

قادر نے کہا کہ ڈی کے شیو کمار پر پہلے سے ایف آئی آردرج ہے اور عدالت میں معاملہ چل رہا ہے مگر پھر سی بی آئی کے ذریعے ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں، اس کے باوجود ڈی کے شیوکمار حکام کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ مگر اُترپردیش کے ہاتھرس میں جو کچھ ہوا، اُس پر نہ صرف   اُدھر کے بی جے پی وزراء بلکہ ملک کے وزیراعٖظم  بھی خاموش ہیں اور اپنی زبان کو سی رکھا ہے۔ ایک دلت لڑکی کی عصمت لوٹی جاتی ہے اور اُس کا قتل کیا جاتا ہے مگر اُس طرف توجہ دینے کے بجائے عوام کا دھیان ہٹانے بی جے پی کی مرکزی حکومت  اُلٹے سیدھے کام کرنے  میں مصروف ہیں۔

یوٹی قادر نے یہ بھی  کہا کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا کے خاندان والوں پر رشوت اور بدعنوانیوں کے الزامات ہیں، کوویڈ پر قابو پانے جو آلات خریدے گئے تھے اُس کے معاملات پر بھی اسمبلی میں سوالات اُٹھائے گئے تھے مگر اُن میں سے کسی بھی سوالوں کے جوابات دینے اور اُن معاملوں کی جانچ کرنے حکومت تیار نہیں ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔