یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں خوف، سب وے اسٹیشن بنے دیسی ساخت کے بنکر

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2022, 12:00 AM | عالمی خبریں |

کیئو،24؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں خوف کا ماحول ہے اور دھماکوں میں لوگ محفوظ مقامات کی تلاش میں ہیں یا پھر کیئو کو چھوڑ کر پولینڈ کی سرحد کی جانب جاتے نظر آرہے ہیں۔ خبروں کے مطابق وہاں کے لوگوں نے سب وے اسٹیشنوں کو بنکر کی طرح استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ سی این این میں شائع خبر کے مطابق شہر کے عینی شاہدین نے بتایا کے اسٹیشن پر ایسے لوگوں کی بھیڑ جمع ہے جو سامان لے کر جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وہاں پر ٹرینیں اپنے روٹین کے مطابق چل رہی ہیں۔

دوسری جانب بڑی تعداد میں شہری کیئو سے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بھاری ٹریفک نظر آ رہا ہے اور کیئو کے باہر جانے والوں کی کاروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ سی این این کے میتھیو چانس کے مطابق "جبکہ ہم ان (ہوائی حملے) کے سائرن کو سنتے ہیں، آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ہمارے چاروں طرف ہونے والے ان گرجنے والے دھماکوں سے اس شہر کے لوگ کس قدر خوفزدہ ہو کر اپنے بستروں پر لرز رہے ہیں۔"

واضح رہے لوگ ایک ہی جانب جاتے نظر آ رہے ہیں، وہ سب روس سے دور جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لوگ اپنی گاڑیوں میں مغرب کی جانب جا رہے ہیں، یعنی لوگ پولینڈ کی جانب جا رہے ہیں۔ واضح رہے لوگوں کو وہاں تک پہنچنے میں تین سے چار گھنٹے کا سفر کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب حکام نے مغربی یوکرین میں لیئو Lviv شہر کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روسی حملہ کی وجہ سے گھبرائیں نہیں۔ ایک مقامی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی لائٹس بند کر دیں اور خود کو محفوظ کر لیں۔ رہائشیوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اہم دستاویزات کو اپنے ساتھ حفاظت سے رکھیں۔ یہاں کے رہائشیوں کو بینکوں کے باہر رقم نکالنے کے لئے لمبی قطاروں میں کھڑے دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کچھ سفارت کار اس سے پہلے لیئو میں منتقل ہو گئے تھے کیونکہ یہ شہر پولینڈ کی سرحد سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ خدشہ بڑھ گیا تھا کہ روسی حملے میں دارالحکومت کیئو نشانے پر رہے گا اس لئے سفارت کاروں نے کیئو چھوڑ دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...