کھرگون تشدد: پولیس کی ’یکطرفہ‘ کارروائی سے مسلم طبقہ میں خوف و ہراس، ایس پی کے دفتر پر احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2022, 5:40 PM | ملکی خبریں |

کھرگون،11؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے کھرگون میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد متعدد مسلم نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جس کے سبب مسلمانوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ مسلم طبقہ کا الزام ہے کہ پولیس مسلمانوں کے خلاف متعصب طریقہ سے یکطرفہ کارروائی انجام دے رہی ہے۔ مسلم طبقہ سے وابستہ متعدد افراد آج کھرگون کے ایس پی دفتر پہنچے اور تشدد کے خلاف پولیس کی جانب سے کی جا رہی کارروائی پر مکتوب پیش کیا۔

مسلمانوں نے کہا، ’’ہم مسلم کمیونٹی کے لوگ پولیس کی جانب سے جانبدارانہ کارروائی کے خلاف یہاں آئے ہیں۔ وہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے معصوم مسلم بچوں اور بوڑھوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔ ہم نے ایس پی سے بات کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے لوگوں کو رہا کیا جائے۔‘‘

کھرگون کے اے ایس پی نیرج چورسیا نے کہا، ’’کچھ لوگ یہاں آئے ہیں تاکہ ہم پر تشدد کے حوالے سے کی گئی گرفتاریوں کے خلاف دباؤ ڈالیں۔ انہیں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو فوٹیج کا تجزیہ کرنے پر جو لوگ بے قصور پائے جائیں گے انہیں چھوڑ دیا جائے گا جبکہ ملوث پائے جانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

خیال رہے کہ پیر کے روز مقامی پولیس نے تشدد کے کچھ ملزمان کی تلاش میں شہر کے مسلم علاقوں میں چھاپہ ماری کی تھی۔ پولیس کارروائی کی مقامی باشندگان نے مخالفت کی تھی، اس کے بعد منگل کی دوپہر بڑی تعداد میں مسلم خواتین ایک ساتھ جمع ہو کر موہن ٹاکیز علاقہ میں پہنچی اور احتجاج کیا۔ اس کے بعد خواتین نے ایس پی دفتر کا رخ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...