منگلورو : بی جے پی ایم ایل اے بھرت شیٹی نے کہا : مقتول فاضل کے اہل خانہ کو حکومت سے معاوضہ ملنا چاہیے تھا  

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 1:39 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، یکم فروری (ایس او نیوز) منگلورو سٹی نارتھ کے ایم ایل اے بھرت شیٹی نے منگلورو پریس کلب میں اخبار نویسوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ گزشتہ سال 28 جولائی کو فاضل کو جو قتل ہوا تھا اس کے لئے اس کے اہل خانہ کو سرکاری معاوضہ ملنا چاہیے تھا ۔ 
    
ایم ایل اے نے کہا کہ فاضل کے گھر والوں کو معاوضہ منظور کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے ریاستی حکومت کو تجویز بھیجی گئی تھی ۔ جب بھرت شیٹی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے مقتول فاضل کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کیوں نہیں کی تو انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کشیدگی پیدا ہوئی تھی اس میں اضافہ کرنے سے بچنے کے لئے میں نے ایسا کیا ۔ جب شرن پمپ ویل کے متنازع اور اشتعال انگیز بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس اسے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ 
    
منگلورو میں سیاحوں کی آمد و رفت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ایم ایل اے نے کہا کہ شہر کو "فرقہ وارانہ طور پر حساس" سمجھنا محض ایک خیالی بات ہے ۔ اس پہلو کا سیاحوں پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے ۔ البتہ شیٹی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شہر میں راتوں کی تفریح نہ ہونے کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیاں یہاں اپنے یونٹس قائم کرنے سے دامن بچا رہی ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...