بھٹکل 29 اگست (ایس او نیوز) پڑوسی علاقہ ہوناور تعلقہ کے ایڈگونجی میں پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں ماں اور باپ دونوں ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے معصوم بچے بے سہارا اور یتیم ہوگئے۔ واردات جمعہ کی شب کو پیش آئی مگر آج سنیچر صبح منظر عام پر آئی۔
منکی کے سماجی کارکن ذاکر کنٹنگری نے بتایا کہ وینکٹیش نائک (49) نے پہلے اپنی بیوی شیلا نائک (35) کو قتل کرادیا پھر خود پھانسی پر لٹک کر خودکشی کرلی۔ ان کے دو معصوم بچے ہیں جن کی عمر نو سال اور ۱۱ سال ہے ۔ والدین کے انتقال کئے جانے کے بعد دونوں یتیم ہوگئے ہیں۔
ہوناور پولس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وینکٹیش نے پہلے اپنی بیوی کو دھار دار ہتھیار سے حملہ کرکے اُس کی جان لی ہے، پھر خود اپنے ہی گھر کے کمرے میں پھانسی پر لٹک کر جان دی ہے۔ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ وینکٹیش نے ایساانتہائی قدم کیوں اُٹھایا ۔
اس تعلق سے پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔