اُڈپی: ایس ایس ایل سی امتحان دینے والی لڑکی کے والد کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو؛ امتحان دینے والے ساتھی طلبہ میں تشویش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th June 2020, 1:27 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 28/جون (ایس او نیوز)ضلع کے پڈوبدری میں ایک طالبہ کے والد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کے بعد ایس ایس ایل سی امتحان دینے والے ساتھی طلبہ میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے، یہ بات الگ ہے کہ امتحان گاہ میں  سماجی دوری پیدا کرتے ہوئے  اور دیگر ضروری احتیاطی اقدامات کے ساتھ  امتحانی پرچہ لکھنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، مگر ایک ساتھی طالبہ کے  والد کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد نہ صرف دیگر طلبہ بلکہ  امتحان منعقد کرنے والوں کے لئے بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔  اب متعلقہ طالبہ کے بھی تھوک کےسیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں اور اتوار شام تک رپورٹ موصول ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  طالبہ دوسرے بہت سارے  طلبہ کےساتھ ایس ایس ایل سی امتحان دے رہی ہے، لیکن اب متعلقہ طالبہ کی رپورٹ بھی پوزیٹیو آتی ہے تو پھر اُسے ایس ایس ایل سی کے  بقیہ پرچے لکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسے سپلیمنٹری  امتحان میں ہی پرچے لکھنے کےلئے کہا جائے گا۔

اُڈپی کے ڈی ڈی پی آئی کے شیشا شائنا کرینجا نے بتایا کہ  اگر طالبہ کی رپورٹ نیگیٹیو آتی ہے تو پھر اس طالبہ کو دیگر بچوں کے ساتھ امتحان گاہ میں نہیں بٹھایا جائے گا بلکہ اسے الگ تھلک کمرے میں پرچہ لکھنے کی اجازت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے ایس ایس ایل سی کے امتحانات  قریب تین ماہ کی  تاخیر کے بعد  مکمل حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ   منعقد کئے گئے ہیں، 25 جون سے شروع امتحانات 4 جولائی کو اختتام کو پہنچیں گے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...