جموں کشمیر:نیشنل کانفرنس سربراہ فاروق عبداللہ کی حراست تین ماہ مزید بڑھی

Source: S.O. News Service | Published on 14th December 2019, 11:50 PM | ملکی خبریں |

سرینگر،14/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر میں سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کی حراست ہفتہ کو تین ماہ کے لئے بڑھا دی گئی ہے، وہ 5 اگست سے ہی حراست میں جس دن جموں و کشمیر سے خصوصی درجہ ہٹادیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں ہی رہیں گے جسے چھوٹا جیل قرار دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 سے منسلک ان دفعات کو ہٹا دیا گیا ہے جس کے تحت اسے خصوصی ریاست کا درجہ ملا ہوا تھا۔اس کے ساتھ ہی اسے دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں - جموں و کشمیر اور لداخ میں بھی تقسیم کر دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں ایم ڈی ایم لیڈر وائیکو نے عرضی دائر کرکے الزام لگایا تھا کہ فاروق کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں لیا گیا ہے،اس کے کچھ گھنٹے پہلے فاروق کے خلاف 17 ستمبر کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) لگایا گیا تھا۔نیشنل کانفرنس کے چیئرمین کو پی ایس اے کے پبلک آرڈر فراہمی کے تحت مقدمہ دائر کیا ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر سماعت 3 سے 6 ماہ تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...