کلبھوشن جادھو معاملہ:فاروق عبداللہ نے بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا
نئی دہلی، 18 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بدھ کو کلبھوشن جادھو معاملے میں آئے بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے)کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہاہے کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ صبر کا پھل بہت میٹھا ہے۔کلبھوشن جادھو معاملے میں آئی سی جے سے اچھا فیصلہ آیا ہے۔بتا دیں کہ جاسوسی کے الزام میں پاکستان کی فوجی عدالت کی طرف سے جادھو کو سنائی گئی موت کی سزا پر آئی سی جے نے بدھ کو روک برقرار رکھی۔نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے کہا کہ کلبھوشن معاملے کو لے کر وہ سب سے پہلے سشما سوراج کو مبارکباد کہیں گے کیونکہ انہوں نے اس معاملے میں اچھی ٹیم بنائی اور وکیل ہریش سالوے کو کیس لڑنے کا کام سونپا۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کریں گے کہ آگے بھی اچھے فیصلے آئیں گے۔آئی سی جے نے کلبھوشن معاملے میں ایمانداری کے ساتھ ایک اچھا فیصلہ دیا ہے۔بتا دیں کہ بدھ کوآئی سی جے میں کلبھوشن معاملے میں فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزراء سے لے کر اپوزیشن کے رہنماؤں نے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔اسے ہندوستانی کی بڑی جیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ آئی سی جے نے اپنے حکم میں پاکستان کو جادھو کو پھانسی نہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے فوجی عدالت کی طرف سے سنائے گئے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کو کہا ہے۔بین الاقوامی عدالت نے پاکستان کو جادھو کو سفارتی رابطہ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے اور یہ کہ ان کو اس حق سے محروم کرکے پاکستان نے ویانا معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔