نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2021, 5:24 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،7؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، جو اس وقت شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈٰیکل سائنسز صورہ سری نگر میں داخل ہیں، کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آیا ہے۔ موصوف کا 30 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آٰیا تھا، جس کے چند روز بعد انہیں 3 اپریل کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں بہتر نگہداشت کے لئے داخل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے پہلی بار کورونا مثبت آنے کی اطلاع ان کے فرزند اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے آفئشل ٹوئٹر ہینڈل پر دی تھی۔ پچاسی سالہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے رواں ماہ کی 2 تاریخ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ ہر فرد کو کچھ ہفتوں کے فاصلے سے ویکسین کی دو خوراکیں دی جاتی ہیں اور فاروق عبداللہ کو ابھی تک صرف ایک خوراک دی گئی تھی۔ دریں اثنا عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا میں مبتلا مریضوں کو ٹیسٹ دوبارہ مثبت آنا کوئی خلاف معمول بات نہیں ہے۔ ان کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’یہ کوئی خلاف معمول بات نہیں ہے۔ کورونا میں مبتلا مریضوں کا اکثر کئی دنوں تک ٹیسٹ مثبت آتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ (ڈاکٹر فاروق عبداللہ) صحتیاب ہو رہے ہیں اور انہیں اضافی آکسیجن سپورٹ کی ضرورت نہیں پڑتی ہے‘۔ بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے لیڈروں اور کارکنوں کی طرف سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی فوری صحتیابی کے لئے دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...