خطے میں امن و امان کے لئے پاکستان کے ساتھ بات چیت لازمی: فاروق عبداللہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2021, 1:51 PM | ملکی خبریں |

جموں،23؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کریں، تاکہ خطے میں امن و امان کا ماحول قائم ہوسکے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے جموں میں رگوناتھ بازار کے دورے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے لوگوں کے ساتھ بات کی اور مسائل و مشکلات کی بھی آگہی حاصل کی۔ اُن کے ہمراہ صوبائی صدر جموں دیوندر سنگھ رانا، سینئر لیڈران ایس ایس سلاتیہ اور سجاد شاہین بھی تھے۔

نامہ نگاروں کے سوالات کے جوا ب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جو لوگ اس بات کے دعوے کر رہے ہیں کہ حالات بالکل ٹھیک ہیں اور ملی ٹنسی ختم ہوگئی ہے وہ سراسر جھوٹ بول رہے ہیں، ملی ٹنسی اس وقت بھی موجود ہے اور یہی سچ ہے۔ اگر ہمیں اس کا خاتمہ کرنا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے وہ ریمارکس یاد ہیں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ "دوست تبدیل کیے جاسکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں"۔ اس لئے میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں اور ٹھیک اُسی طرح مسائل کا حل تلاش کریں جس طرح سے چین کے ساتھ سرحد پر فوجیوں کی واپسی کے لئے بات چیت کی گئی'۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...