سنگھو بارڈر پر ایک جانب کی سڑک خالی کریں کسان: سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2021, 11:06 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سپریم کورٹ نے منگل کے روز کنڈلی - سنگھو بارڈر پر دھرنا دے رہے کسانوں سے ایک جانب کی سڑک خالی کرنے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ مفاد عامہ عرضی پر سماعت کے دوران سنایا۔ کورٹ نے سونی پت ضلع انتطامیہ کو حکم دیا کہ قومی شاہراہ 44 پر کنڈلی سنگھو بارڈر پر مظاہرہ کر رہے کسانوں سے ایک جانب کا راستہ عام لوگوں کو دلایا جائے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سونی پت کے ڈپٹی کمشنر للت سیواچ کنڈلی-سنگھو بارڈر پر کسانوں کے درمیان پہنچے۔ انہوں نے عدالتی حکم اور عام لوگوں کو ہو رہی پریشانی کا حوالہ دے کر کسانوں سے سڑک خالی کرنے کی اپیل کی۔

کنڈلی سنگھو بارڈر پر ایک جانب کی سڑک کھلوانے کے حوالہ سے مونیکا اگروال نے مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس عرضی پر سماعت کرتےھ ہوئے عدالت نے قومی شاہراہ 44 پر کنڈلی سنگھو بارڈر پر ایک جانب کا راستہ عام لوگوں کے لئے کھلوانے کا حکم جاری کیا ہے۔

مونیکا نے عرضی دائر کر کے کہا تھا کہ نوئیڈا سے دہلی جانے میں اب اسے 20 منٹ کی جگہ 2 گھنٹے لگتے ہیں اور ایسا کسانوں کی طرف سے لگائے گئے سڑک جام کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ایس کے کول نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ آپ اس مسئلہ کو حل کیوں نہیں کر پا رہے۔ کسانوں کو مظاہرہ کرنے کا حق لیکن سڑکوں پر ٹریفک کو روکا نہیں جا سکتا۔

ایک نظر اس پر بھی

مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام، گیس سلنڈر، پٹرول -ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پرسچن پائلٹ کامرکز پرحملہ

راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ منگل کو جودھپور کے دورے پر تھے۔ ہوائی راستے سے جودھ پور پہنچنے کے بعد، ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔

اتراکھنڈمیں بارش سے تباہی ،نینی تال کا بُرا حال۔مسلسل موسلا دھار بارش سےمعمولات زندگی درہم برہم

  پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں گزشتہ 2؍روز  سےجاری  موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کر دئیے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے متعدد علاقوں میں مزید بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے اور انتظامیہ کو  الرٹ پر  رکھا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش: عید میلادالنبی پر کئی اضلاع میں ہنگامہ، دھار کے بعد جبل پور اور بڑوانی میں حالات کشیدہ

مدھیہ پردیش میں منگل کو عید میلاد النبی کے موقع پر کئی اضلاع میں خوب ہنگامہ ہوا۔ اس دوران کئی مقامات پر شرپسندوں نے پتھراؤ بھی کیا جس میں متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔ جبل پور، دھار اور بڑوانی میں تو فرقہ وارانہ خیر سگالی کو بگاڑنے کی کوششیں بھی ہوئیں۔ ریاست میں کورونا وبا کے سبب ...