دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہنگامہ ؛ پولس لاٹھی چارج، آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے؛ کسانوں نے پولس کی بیریکیڈ توڑ کر داخل ہوگئے دہلی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th January 2021, 2:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 26 جنوری (ایس او نیوز)  کسان تنظیموں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران  دہلی میں کئی مقامات پر کسانوں اور پولس کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  کسانوں نے پولیس بس کو آئی ٹی او پر ہائی جیک کرلیا ہے ، جبکہ ایک کرین بھی چھین لی گئی ہے۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق  آئی ٹی او پر ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولس کی طرف سے آنسو گیس کے گولے چھوڑے جارہے ہیں  اور کسانوں کو اگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش جاری ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق  کسانوں کا ٹریکٹر مارچ متحدہ کسان مورچہ کے کنٹرول سے باہر  جاچکا ہے۔ سنگھو بارڈر سے طے شدہ روٹ سے الگ ہوکر کسان آئی ٹی او تک پہنچ چکے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ  کسان اب اپنے بڑے لیڈروں   کی بات بھی سننے کو تیار نہیں ہیں۔ آئی ٹی او پر  پولیس کی طرف سے کسانوں پر آنسو گیس کے گولے  داغے جارہے ہیں ۔

خیال رہے کہ کسان ریلی کے تحت طے شدہ راستے- سنجے گاندھی کارپوریشن  نگر  سے کم از کم 20 کلومیٹر دور آئی ٹی او کی راستے  پر آگئے ہیں غازی پور بارڈر سے بھی کسان  آئی ٹی او کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولس کو کسانوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس اُس وقت چھوڑنی پڑی جب  غازی پور بارڈر پر کسانوں نے بندشیں توڑ دیں۔ بتایا گیا ہے  کہ  اکشر دھام سے قبل این ایچ 24 پر پولیس نے بندشیں لگا رکھی تھیں،  لیکن کچھ کسانوں کے دستوں  نے ٹریکٹروں سے بندشوں کو توڑ دیا اور  دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ جس کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے کسانوں کو منتشر کردیا۔ اس دوران   دہلی پولس  بار بار اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کررہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی روٹ کے حوالہ سے بھی معلومات دی جا رہی تھی کہ  وہ طئے شدہ روٹ پر آگے بڑھیں۔  مگر پتہ چلا ہے کہ  کسانوں نے  ٹریکٹر کو لے کر دہلی کے اندر داخل ہوگئے جس کے ساتھ ہی  کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق  کسانوں نے سب سے پہلے غازی پور بارڈر پر بندشوں کو  توڑ دیا۔ اکشر دھام - نوئیڈا موڑ پر بھی پولس کے ساتھ کسانوں کی  جھڑپ ہوئی۔ نوئیڈا چلا بارڈر پر بھی جھڑپ ہونے کی خبر ہے۔ اور  مکربا چوک پر بھی حالات خراب نظر آ نے کی اطلاعات آرہی ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ  ٹیکری بارڈر سے آگے نانگلوئی میں بھی کسانوں نے بندشیں توڑ ڈالی ہیں۔ یہاں پولیس اہلکار کسان پریڈ کو روکنے کے لئے بیچ سڑک پر بیٹھے ہوئے تھے، مگر کسانوں نے  پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کئے جانے اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے جانے کے باوجود پیش قدمی کرتے ہوئے دہلی کے وسط میں آئی ٹی او تک پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسان  قریب دو  ماہ سے  دہلی کے سنگھو بورڈر پر احتجاج کررہے ہیں، آج یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں نے  ٹریکٹر ریلی کا اہتمام کرنے کے اعلان کیا تھا۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔