جوائنٹ کسان مورچہ کی میٹنگ میں اہم فیصلہ، 29نومبر کو ہوگا پارلیمنٹ تک ٹریکٹر مارچ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2021, 11:27 AM | ملکی خبریں |

سونی پت ،22؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)تین زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد اتوار کو جوائنٹ کسان مورچہ کی میٹنگ ہوئی- میٹنگ کے بعد جوائنٹ کسان مورچہ کے لیڈر بلبیر سنگھ راجے وال نے بتایا کہ میٹنگ میں قانون واپسی پر غوروخوض کیا گیا- میٹنگ میں کچھ فیصلے ہوئے ہیں - پہلے سے طے شدہ پروگرام چلتے رہیں گے- 27 نومبر کو پھر سے جوائنٹ کسان مورچہ کی میٹنگ ہوگی، جو مطالبات باقی رہ گئے ہیں، اس پر وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلا خط لکھا جائے گا-میٹنگ کے بعد راجے والا نے کہا کہ ہم نے میٹنگ میں طے کیا ہے کہ جو پروگرام جوائنٹ کسان مورچہ نے پہلے طے کئے تھے، وہ آگے بھی جاری رہیں گے-پرالی قانون، بجلی بل، ایم ایس پی قانون سے متعلق حکومت کو کھلا خط لکھیں گے-واضح رہے کہ زرعی سدھار قانون واپس لئے جانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے باوجود کسان تنظیمیں احتجاج جاری رکھیں گی- جوائنٹ کسان مورچہ نے اتوار کو میٹنگ کرکے فیصلہ کیا کہ آندولن کیلئے سابقہ جو پروگرام مقرر کئے گئے تھے، وہ جاری رہیں گے- 22 نومبر کو لکھنو میں مہا پنچایت، 26 نومبر کو آندولن کے ایک سال مکمل ہونے پر سبھی محاذ پر بھیڑ بڑھائی جائے گی اور پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس شروع ہونے پر 29 نومبر کو پارلیمنٹ کوچ کیا جائے گا-واضح رہے کہ سنگھو بارڈر پر جوائنٹ کسان مورچہ(ایس کے ایم)کی میٹنگ سے قبل یوگیندر یادو نے آج میڈیا کے ساتھ بات چیت کی تھی- اس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ایس کے ایم کی میٹنگ سے پہلے ہریانہ اسکیم کی ایک میٹنگ ہوئی ہے- زرعی قوانین کی واپسی کے اعلان کا خیر مقدم ہے، لیکن ایم ایس پی اور کسانوں کے خلاف درج کیسوں پر کوئی بات نہیں کی گئی ہے- یوگیندر یادو نے کہا کہ ایس کے ایم کی میٹنگ میں ان سبھی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا-

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...