حکومت کورونا کے بہانے کسان تحریک ختم کرنا چاہتی ہے: کسانوں کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2021, 11:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس عروج پر ہے۔ کیونکہ کورونا وائرس نے پچھلے تمام ریکارڈوں کو توڑ دیا ہے، لیکن زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیچھے ایک سازش رچی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے بہانے حکومت ان کا احتجاج ختم کرنا چاہتی ہے۔

زرعی قوانین کے خاتمے کے مطالبے کو لے کر کسان 130 دن سے زیادہ دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لے۔ ساتھ ہی ایم ایس پی پر قانونی ضمانت دے۔ لیکن حکومت کسانوں کے مطالبات ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ حکومت کی طرف سے کئی بار بیان آچکا ہے کہ وہ تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لے گی۔ دوسری طرف کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک تینوں زرعی قوانین واپس نہیں ہو جاتے تب تک وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...