کسان تحریک: کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں اہم سماعت

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2021, 12:03 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17 جنوری (آئی این ایس انڈیا) زرعی قوانین کو لے کر حکومت اور کسانوں کے مابین جاری تنازع کے درمیان پیر کو سپریم کورٹ میں اس معاملے کی دوبارہ سماعت ہوگی۔ عدالت عظمی اس تعطل کو ختم کرنے کے لئے قائم کمیٹی کے ممبر ان کے معاملے پر بھی غور کرسکتی ہے۔

عدالت 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مجوزہ ٹریکٹر یا ٹرالی مارچ یا کسی اور مظاہرے پر پابندی کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کے ذریعہ دائر کردہ مرکزی حکومت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گی۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی سربراہی میں عدالت کی بنچ نے ایک عبوری حکم میں نئے زرعی قوانین پر عمل درآمد کو اگلے احکامات تک روک دیا اور شکایات سننے اور ’ڈیڈ لاک‘ کے حل کی سفارش کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی میں بھارتیہ کسان یونین کے بھوپندر سنگھ مان، جنوبی ایشیاء کے بین الاقوامی فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر پرمود کمار جوشی، زرعی ماہر معاشیات اشوک گلتی اور شیٹکاری آرگنائزیشن کے صدر انیل گھنوٹ شامل تھے۔بھارتیہ کسان یونین کے بھوپندر سنگھ مان کمیٹی سے الگ ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔