زرعی قوانین کی مخالفت میں بنگلورو سمیت ریاست کےمختلف مقامات پر کسانوں کی دھاڑ: ٹریکٹرپریڈ کے ذریعے مرکزی اور ریاستی حکومت سے زرعی قوانین واپس لینے کامطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th January 2021, 9:17 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:26؍جنوری (ایس اؤ نیوز)مرکزی حکومت کی تین زرعی قوانین اور ریاستی حکومت کے اراضی قانون میں کی گئیں ترمیمات کو  واپس لینے پرزور دیتے ہوئے ریاست کے صدر مقام بنگلورو سمیت مختلف مقامات پر کسانوں نے بڑے پیمانےپر ٹریکٹر پریڈ کا اہتمام کرتےہوئے بی جےپی اقتدار والی حکومتوں کے خلاف اپنی سخت برہمی کا اظہارکیا۔

دہلی کی سرحدوں پر احتجاجی کسانوں کی یوم ِ جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کی حمایت میں بنگلورو، کلبرگی ، منڈیا ، ٹمکور، کولار، چک بلاپور، ہاسن ، رام نگراور منگلورو سمیت مختلف مقامات پر سیکڑوں کسانوں نے مختلف تنظیموں کی قیادت میں احتجاج کیا۔ کسانوں کے احتجاج کا مرکز ٹریکٹر پریڈ تھا۔

سینکٹ کسان مورچہ ویدیکے ، راجیہ  رعیت سنگھا اور ہسیرو سینا ، راجیا کبّو بلیگارر سنگھا ، دلت سنگھرش  سمیتی ، اے آئی ٹی یوسی ، کرناٹکا جن شکتی ، ائیکے ہوراٹ سمیتی ، جماعت اسلامی ہند کرناٹکا سمیت مختلف تنظیموں کی قیادت میں کسان بنگلورو میں جمع ہوئے تھے۔ بنگلورو کے چاروں طرف سے کسان اپنی اپنی ٹریکٹر لے کر فریڈم پارک میدان تک احتجاجی ریلی نکالی، مرکزی زرعی قوانین اور ریاستی اراضی قانون ترمیمات  بل ، اے پی ایم سی ، جانور ذبیحہ انسداد قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ریاست کے دوردراز مقامات سے کسان جیپ ، ٹمپو، بس سمیت دیگر سواریوں کے ذریعے بنگلورو پہنچے تھے۔ بنگلورو کے اطراف کے علاقوں کے  کسان بھی ٹریکٹروں کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔ ٹریکٹروں کو شہر میں لےجانےکے متعلق کسانوں اور پولس کے درمیان لفظی جھڑپ بھی ہوئی۔

بنگلورو پولس کمشنر کمل پنتھ کے ’شہر میں ٹریکٹروں کو لےجانےکی اجازت نہیں دی جائے گی ‘ والے بیان کےخلاف سخت اعتراض جتاتے ہوئے کسانوں نے مخالفت کی  اور 125ٹریکٹروں کو شہر کے اندر لے جانے کافیصلہ لیاگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ٹریکٹروں پر نمبر درج کرتےہوئے اندر جانے دیا گیا اور اس طرح احتجاج میں 125ٹریکٹر شریک ہوئے.

کسانوں نے کہاکہ یہ ہماری زندگی اور جینے کا حق ہے،حکومتوں نے  ہماری زندگی برباد کرنے والے قوانین کو جاری کیا ہے، جب تک ان قوانین کو  واپس نہیں لئے جائیں گےہم احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ کسانوں نےکہاکہ ہمیں یوم ِ جمہوریہ کے احترام کا احساس ہے ، ہم یوم ِ جمہوریہ کی پریڈ میں کوئی دخل اندازی نہیں کریں گے۔ ہم ٹریکٹر پریڈ کے ذریعے اپنے مسائل اور اپنا پیغام عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔

کسانوں کے ٹریکٹر پریڈکو دیکھتے ہوئے بنگلورو میں وزیرا علیٰ کے گھر کرشنا، ودھان سودھا، ارکان اسمبلی ہاؤس، راج بھون روڈ سمیت اہم جگہوں پر پولس کا سخت بندوبست کیاگیا تھا۔ شہرکے نواحی علاقوں میں واقع ٹول گیٹ پر منگل کی صبح سے ہی سیکڑوں پولس کو تعینات کرتےہوئے سکیورٹی لگائی گئی تھی۔

کنڑا محاذ کے لیڈر واٹال ناگراج نے میسور بینک سرکل پر بیل گاڑی کے ذریعے احتجاج کیا تو کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں300سے زائد   ہیجڑوں نے بھی شرکت کی۔

منگلورو میں احتجاج : منگلور و میں دکشن کنڑا ضلع ڈی سی دفتر کے روبرو عوامی تنظیموں نے  بھی کسانوں نے ٹریکٹر پریڈ کا اہتمام کرتےہوئے زرعی قوانین کی مخالفت کرتےہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ہسیرو سینا کے لیڈر روی کرن پونچا نے احتجاجیوں سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو صدی کا سب سے بڑا بروکر قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ نجکاری کی آڑ میں ملک کی دولت کو کارپوریٹ کمپنیوں کو بیچا جارہاہے۔ یہ صر ف کسانوں کا نہیں بلکہ جمہوریت کے بقا کی جدوجہد ہونےکی بات کہی۔ رعیت سنگھ کے یادو شٹی ، اے آئی ٹی یوسی کے بی شیکھر، ولیم ڈیسوزا، دلت سنگھرش سمیتی کے چندو ایل، جنوادی مہیلا کی جینتی شٹی ، بال کرشنا ، روپیش رائی، سنی ڈیسوزا نے بھی خطاب کیا۔ احتجاج کی قیادت دلت سنگھرش سمیتی کے ایم دیوداس نےکی۔ ڈی وائی ایف آئی کے ریاستی صدر منیر کاٹی پالیا نے فکری خطاب کیا۔ سنتوش کمار بجال نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...