غازی پور بارڈر پر کمربستہ کسانوں نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں راجدھانی کی سڑکوں پرٹریکٹر چلانے کا دیا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 5th December 2020, 1:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) زرعی قوانین کے خلاف دہلی۔ غازی پور سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کسانوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ہفتہ کے روز حکومت کے ساتھ ہونے والی بات چیت  بھی بے نتیجہ نکلتی ہے تو وہ  26 جنوری کی پریڈ کے چشم دید بنتے ہوئے  قومی راجدھانی کی سڑکوں پر اپنے ٹریکٹر دوڑائیں گے۔ جبکہ  سنیچر کی بات چیت ناکام ہونے پر وہ  قومی راجدھانی دہلی میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں نکلیں گے اور خوردنی اشیاء کی فراہمی ٹھپ کر کے احتجاجی مظاہرہ تیز کریں گے۔

یاد  رہے  کہ جمعرات کو مرکزی حکومت اور کسان لیڈروں کے درمیان چوتھے دور کا مذاکرہ کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکا تھا  لیکن حکومت نے کسانوں کے کچھ مطالبات پر اپنا رخ نرم کر لیا ہے۔ حالانکہ کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کو رد کیے جانے تک احتجاجی مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے لیکن اب سبھوں  کی نگاہیں ہفتہ کی دوپہر شروع ہونے والی میٹنگ پر ہے جس میں ایک بار پھر حکومتی نمائندے اور کسان لیڈران ایک ساتھ بیٹھیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دہلی-غازی پور سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کر رہے ’بھارتیہ کسان یونین‘ کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’کسان چاہتے ہیں کہ حکومت نئے زرعی قوانین کو واپس لے اور ایک نیا مسودہ تیار کرے۔ نئے قوانین میں کارپوریٹس کے مفادات کا دھیان رکھا گیا ہے۔ قانون کسانوں کے لیے ہونا چاہیے اور ان سے مشورہ لیا جانا چاہیے۔ یا تو حکومت کل ہماری گزارشات پر مہر ثبت کرے یا ہم احتجاجی مظاہرہ جاری رکھیں گے۔ ابھی کسانوں کی ایک بڑی تعداد دہلی پہنچنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

دہلی-ہریانہ اور دہلی-اتر پردیش سرحد پر کسان گزشتہ 9 دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ سنگھو سرحد پر بھی ہزاروں کسان ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں جب کہ کسان کے کئی دیگر گروپوں نے دہلی-ہریانہ، دہلی-یو پی کے درمیان غازی پور بارڈر اور دہلی-یوپی کے چّلا بارڈر پر راستے میں رکاوٹ کھڑی کر رکھی ہے۔ مظاہرہ کر رہے کسان اس سال کے شروع میں پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ کم از کم حمایتی قیمت (ایم ایس پی) کو ختم کرنے کا راستہ ہموار کریں گے جس سے وہ بڑے کارپوریٹ گھرانوں کی ہمدردی پر منحصر ہو جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...