کسان تحریک : ٹریکٹر پریڈ کی تیاری میں مصروف کسان

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 11:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،24؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کسان تنظیمیں 26 جنوری کو دہلی کے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ لینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پنجاب کے جالندھر اور پٹیالہ سے ٹریکٹر لے کر دہلی پہنچ رہے ہیں۔

کسان رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ پریڈ میں ایک لاکھ سے زیادہ ٹریکٹر شامل ہوں گے۔ 23 جنوری کو کسان ٹریکٹر پریڈ کی بھی مشق ہوگی ۔ دہلی پولیس نے ابھی تک ٹریکٹر پریڈ کی اجازت نہیں دی ہے۔ تصادم کے امکان کے پیش نظر کسانوں نے آنسو گیس اور واٹر کینن سے بچنے کے لئے ٹریکٹروں کو فائبر شیٹوں سے ڈھانپ لیا۔ کسان لیڈران کا دعوی ہے کہ 26 جنوری کی پریڈ میں ایک لاکھ ٹریکٹر شریک ہوں گے۔ٹریکٹروں کے اگلے حصوں میں بھاری لوہے سے ڈھکے ہوئے ہیں تاکہ وہ بیری کیڈنگ کو توڑ سکیں اور ٹریکٹروں کو نقصان نہ پہنچے ۔

گرداس پور کے ایک کسان نے بتایا کہ میں بھارتیہ کسان یونین راجیوال کی تنظیم سے وابستہ ہوں۔ میرے ساتھ 500 ٹریکٹر روانہ ہوئے ہیں ، جو 26 جنوری سے قبل دہلی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں جالندھر ، بٹھنڈا ، امرتسر اور فیروز پور جیسے اضلاع کے پانچ ہزار سے زیادہ ٹریکٹر دہلی کی سرحد پر پہنچ چکے ہیں۔جالندھر کے ایک نوجوان کسان جس پال سنگھ کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھی تقریبا ً 50-55 ٹریکٹر لے کر آئے ہیں۔ اس کے لئے ان لوگوں نے 30 فٹ لمبی خصوصی ٹرالی تیار کی۔ اس طرح کی ٹرالیوں میں دو ٹریکٹر لادے گئے ہیں، کئی سارے ٹریکٹر بھی ٹریکٹر کے ساتھ باندھے گئے ہیں۔ اس کا مقصد ڈیزل کے اخراجات کو بچانا ہے۔ کسی ٹریکٹر کو پنجاب سے دہلی آنے کے لئے 15 سے 20 ہزار روپے ڈیزل لگتا ہے۔ ایسا کرنے سے ایک ٹریکٹر کے ڈیزل کی قیمت چار پانچ ٹریکٹروں پر آتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...