کسان ادویات کے پودے اگانے کو ترجیح دیں: گورنر تھاور چند گہلوٹ

Source: S.O. News Service | Published on 27th December 2021, 11:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 27؍دسمبر (ایس او نیوز) ریاستی گورنر تھاور چند گہلوٹ نے کسانوں کو صلاح دی کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری باغبانی ریسرچ اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور ادویات کے پودے اگانے کو ترجیح دیں۔ باگل کوٹ کی باغبانی یونیورسٹی میں منعقد باغبانی میلہ کا ورچیول افتتاح کرتے ہوئے گورنر گہلوٹ نے کسانوں کو یہ صلاح دی اور کہا کہ کسان اور باغبانی کاشتکار حکومتوں کی ریسرچ اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر زرعی شعبہ میں ترقی حاصل کریں۔انہوں نے باغبانی یونیورسٹی باغبانی کے تعلق سے مختلف سیمینار اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے جس سے خصوصی طو رپر کسانوں اور صنعت کاروں کوفائدہ ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ باغبانی میلہ میں نئی ٹکنالوجی کو متعارف کرتے ہوئے کسانوں اور صنعت کاروں کومنافع پہنچانے کی راہ ہموار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبانی فصلوں کی پیداوارمیں ہندوستان کو دنیا بھر میں دوسرا مقام حاصل ہے جس کے تحت 2019-20میں ملک میں 320.77ملین میٹرک ٹن باغبانی فصلوں کو اگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستوں کی اقتصادی ترقی اور زرعی جی ڈی پی میں سدھار میں باغبانی نے اہم رول ادا کیا ہے۔گورنر نے کہا کہ باغبانی میں حائل چیلنجوں سے نمٹنے مختلف باغبانی فصلوں کے تعلق سے جدید ریسرچ کے لئے ریاست میں 11ریسرچ سنٹر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے زمین پر ایک ہی قسم کی فصل اگانے سے فصل کی مقدار پر اثر پڑتا ہے اسی لئے زرعی سائنسدان مختلف اقسام کی فصلوں کو اگانے کی صلاح دیتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ باغبانی میلہ کے ذریعہ ریاست کے ترقی پسند کسانوں کو تہنیت پیش کی جائے گی اور اس میلہ میں نئی زرعی ٹکنالوجی، باغبانی فصلوں کی نمائش ہوگی،ساتھ ساتھ اسرائیل طرز پر باغبانی اور باغبانی کی ٹکنالوجی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ اس موقع پر مرکزی مملکتی وزیر برائے زراعت وکسان بہبود شوبھا کرندلاجے، رکن پارلیمان گدی گوڈر،یونیورسٹی کے وائس چانسلر اندریش ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔