بی جے پی رکن پارلیمان آننت کمار ہیگڈے پر برسے بارش سے متاثرہ عوام؛ جگہ جگہ احتجاج؛ ہیگڈے کی بولتی بند ؛ ہنگامے کی ریکارڈنگ کرنے پر موبائل چھیننے کی کوشش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2019, 4:46 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل  14/اگست (ایس او نیوز) اُترکنڑا کے بی جے پی کی ٹکٹ  سے جیت درج کرنے والے  رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کو منڈگوڈ تعلقہ کے دو قصبوں میں برسات اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں نے بری طرح آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی بولتی  منگل کے روز   بند کردی۔

 بارش اور سیلاب سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے اننت کمار ہیگڈے سرسی سے ہوتے ہوئے منڈگوڈ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ منڈگوڈ کے راستے میں موڈسالی کراس پر کسانوں نے خبر گیری کے لئے اتنے دنوں بعد پہنچنے اور کسانوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے بجائے ان کی درخواست کو نظر انداز کرنے پر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف اپنی سخت برہمی ظاہر کی اوران کی باتیں سننے کے بجائے ان کا گھیراؤ کرتے ہوئے زبردست   ہنگامہ کھڑا کردیا۔

 رکن پارلیمان کا راستہ روکا گیا:    کہاجاتا ہے کہ کسانوں نے اننت کمار ہیگڈے سے درخواست کی تھی کہ چیگلّی ڈیم  ٹوٹنے کی وجہ سے ان کی فصلوں کو بہت ہی زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ اس لئے رکن پارلیمان خودچل کر ان کھیتوں اور فصلوں کا معائنہ کریں۔اس کے جواب میں اننت کمار ہیگڈے نے بے پروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان مقامات کے دورے پر جاناہے،جہاں تم لوگوں سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔اس لئے اس وقت تمہارے ساتھ چل کر جائزہ لینا میرے لئے ممکن نہیں ہے۔اور یہ کہتے ہوئے اپنی کار پر سوار ہوگئے کہ جائزے کا کام افسران کرلیں گے۔ 

 کسانوں نے لیا آڑے ہاتھ :    رکن پارلیمان کے اس رویے پر کسان بھڑک گئے اور انہوں نے اننت کمار ہیگڈے کی کار کا راستہ روک لیا۔اور ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے اننت کمار سے پوچھا کہ جب الیکشن کا وقت ہوتا ہے تو تمہیں ہم سے ملنے اور ملاقاتیں کرکے ووٹ مانگنے کے لئے وقت رہتا ہے۔اب جب ہم کسان مصیبتوں کا شکارہو گئے ہیں تو ہماری خبر لینے کے لئے کوئی نہیں آتا۔اننت کمارے نے بھی پلٹ کر غصے سے پوچھا کہ”تو کیامیں تم کو اپنے ساتھ سوار ی پر بٹھا کر لے جاؤں؟“ اس پر کسانوں نے خوب شور شرابہ کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کیا   اور اننت کمار ہیگڈے کو کسی طرح وہاں سے چپ چاپ نکلنا پڑا۔

 چیگلّی میں ہیگڈے کا گھیراؤ:     جب اننت کمار ہیگڈے چیگلّی دیہات میں پہنچے تو وہاں بھی مصیبت زدہ کسانوں نے ان کا گھیراؤ کیا۔یہاں پر کسانوں نے رکن پارلیمان پر سوالات کی بوچھار کردی۔اور پوچھا کہ ہم لوگوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔اور تم اتنے دنوں بعد خبر گیری کے لئے آئے ہو۔تم  انتخاب کے وقت تو گھر گھر پہنچ کرہم لوگوں سے ووٹ مانگتے ہو۔لیکن اب تم کو کسانوں کی یاد نہیں آتی ہے۔یہاں کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ دیکھتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے کی بولتی بند ہوگئی۔اور خود ہی تماشائی بن کر چپ چاپ کھڑے رہ گئے۔کسانوں کی برہمی دیکھتے ہوئے پولیس افسران اور بی جے پی کے لیڈران نے کسانوں کو سمجھانے اور ان کے جذبات کوٹھنڈا کرنے کی لگاتارکوشش کی۔لیکن اننت کمار نے اس ہنگامہ آرائی کو کوئی اہمیت نہیں دی اور کسانوں کے سوالات کو نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے نکل گئے۔

 دور سے ہی نقصان کا جائزہ لیا:    اننت کمار ہیگڈے نے ٹوٹے ہوئے چیگلّی ڈیم پر خود جاکر معائنہ کرنے کے بجائے دور سڑک پرکھڑے ہوکر کھیتوں کا معائنہ کیااور وہاں سے سنولّی ڈیم کی طرف جانے کی بات کہہ کر آگے نکل گئے۔

 منڈگوڈ جانے کے راستے میں کسانوں کی جانب سے مزید احتجاج اور گھیراؤ کا اندیشہ محسوس کرتے ہوئے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے اپنا طے شدہ راستہ بدل دیا اور چیگلّی سے سالگاؤں ہوتے ہوئے اندرونی راستے سے گزرکر منڈگوڈ پہنچ گئے۔

 بیلگام میں بھی احتجاج موبائل فون چھیننے کی کوشش:    اننت کمار ہیگڈے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے جب بیلگاوی میں نیگین ہالاگاؤں کے ریلیف سینٹر میں پہنچے تو وہاں بھی مصیبت زدہ افراد ان سے سخت ناراض دکھائی دئے۔ وہاں بھی لوگوں نے یہی بات کہی کہ انہیں اور ان جیسے دیگر سیاسی لیڈران کو صرف انتخابات میں ووٹ مانگنے میں دلچسپی ہوتی ہے۔اور جب عوام مصیبتوں کا شکارہوتے ہیں تو ان کا دکھڑا سننے کے لئے ان لیڈران کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ ایک مقامی صحافی نے موصوف کو  بتایا کہ  نیگین ہالا ڈیم میں شگاف کی وجہ سے سیلاب آیا تھا اور اسی کے نتیجے میں  پورا دیہات پانی میں ڈوب گیا ہے اور عوام کو بہت ہی زیادہ نقصان پہنچا ہے۔صحافی نے بتایا کہ 400 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔اس لئے رکن پارلیمان پورے تعلقہ کو سیلاب زدہ علاقہ قرار دیں۔اور پانی میں ڈوبے ہوئے گاؤں کے لوگوں کے لئے کسی دوسری جگہ رہائش کا انتظام کردیں۔

 جب بحث تیز ہوگئی اور عوام کے جذبات مشتعل ہونے لگے تورکن پارلیمان نے اس ہنگامے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے خلاف  اعتراض جتایا اور ایک نوجوان کی موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، اس بات پر برہم عوام نے ہیگڈے کی اس حرکت پر مزید مشتعل ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ  تکرار کا منظر ریکارڈ کرنے والوں کے موبائل فون اور کیمرے چھیننے کی کوشش جب ناکام ہوئی تو  اننت کمار ہیگڈے اور کِتّور کے رکن اسمبلی مہانتیش ڈوڈاگوڈا دونوں نے ویڈیو ریکارڈنگ بند نہ کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے میٹنگ ادھوری چھوڑدی اورموقع پر سے نکل گئے۔

منڈگوڈ میں آننت کمار ہیگڈے پر کسان کس طرح بھڑک اُٹھے، اُس کی وڈیو ریکارڈنگ

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔