منگلورو:کسان کارڈرکھنے والوں کو مچھلی فارمنگ کے لئے ملے گا قرضہ 

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2020, 12:29 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،30؍اگست (ایس او نیوز) وزیر ماہی گیری کوٹا سرینواس پجاری نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ’آتم نربھر‘اسکیم کے تحت محکمہ ماہی گیری کے توسط سے خود روزگاری کو فروغ دینے کے لئے کسان کار ڈ رکھنے والوں کو مچھلی فارمنگ کے لئے قرضہ فراہم کرے گی۔

وزیر موصوف نے منگلورو میں ضلع پنچایت کے احاطے میں منعقدہ مچھلی فارمنگ سے متعلقہ افراد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت آتم نربھر اسکیم کے تحت دلچسپی رکھنے والوں کو مچھلی فارمنگ کی تربیت دینے کے ساتھ ڈی سی سی بینک کا کسان کارڈ رکھنے والے افراد کو مرکزی حکومت کے منصوبے کے مطابق 2سے 3لاکھ روپے قرضہ دے گی۔ اس طرح 10ہزار افراد تک اس اسکیم کو فائدہ پہنچانے کا نشانہ طے کیا گیا ہے۔محکمہ ماہی گیری کی طرف سے اس ضمن میں کوشش کرکے لوگوں کو یکجا کریں تو اس اسکیم کا فائدہ سب سے نچلے درجے کے افراد تک پہنچ سکتا ہے۔اس سے پہلے گجرات، مہاراشٹرا، کیرالہ، تملناڈو، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ میں ہی اس اسکیم پر عمل در آمد ہورہاتھا۔ اب کرناٹکا میں بھی اس کو جاری کیا جارہا ہے جس سے ماہی گیری کے شعبے میں بڑی اہم تبدیلیاں آنے کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی