شدید ٹھنڈ میں کھاد کے لئے لائنوں میں لگنے کو مجبور کسان: کماری شیلجا

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2022, 8:38 PM | ملکی خبریں |

چنڈی گڑھ،16؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ کانگریس صدر کماری شیلجا نے آج الزام لگایا کہ کھاد کا انتظام کرنے میں بی جےپی – جے جے پی اتحادی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے شدید سردی کے باوجود کسان لائنوں میں لگنے کے لئے مجبور ہیں۔ یہاں جاری ایک بیان میں کماری شیلجا نے کہا کہ ریاستی حکومت ’میری فصل میرا بیورا‘ پورٹل پر کسانوں سے ان کی بوئی گئی فصلوں کی معلومات بھرواتی ہے۔ اس پر تفصیل نہ دینے والوں کی فصل کو منڈیوں میں خریدنے سے انکار کرتی ہے لیکن، اسی ریکارڈ کے مطابق کھاد کا انتظام نہ کرکے کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ دھان کی کٹائی کے بعد جب کسانوں کو گیہوں کی بجائی کے لئے کھاد کی ضرورت تھی تب بھی انہیں کھاد کے بجائے پولیس لاٹھیاں ملی تھیں۔ اس کے بعد تین مہینے سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود انہیں ضرورت کے مطابق کھاد نہیں مل رہی ہے۔ اب بارش کے بعد گیہوں میں یوریا کی ضرورت ہے اور کسانوں کو آدھار کارڈ دکھانے اور روپے خرچ کرنے کے بعد بھی مناسب کھاد نہیں مل رہی ہے اور لائنوں میں لگ کر وقت برباد کرنا پڑ رہا ہے۔

کانگریس کی ریاستی صدر کماری شیلجا نے کہا کہ جیند اور حصار ضلع میں مسلسل لگ رہی کسانوں کی لائنوں سے واضح ہے کہ بی جے پی جے جے پی اتحادی حکومت کو کسانوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ زرعی قوانین کے خلاف ایک سال چلی کسان تحریک کی وجہ سے حکومت کسانوں کو جان بوجھ کر پریشان کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے یوریا کی قلت کے سلسلے میں وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...