کیجریوال کی صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران کسانوں کی زبردست نعرے بازی

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2021, 11:54 PM | ملکی خبریں |

جالندھر،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے بدھ کے روز جالندھر-دہلی قومی شاہراہ کو جام کردیا۔ کیجریوال جالندھر- دہلی قومی شاہراہ پر واقع باتھ کیسل ریزورٹ میں جالندھر کے تاجروں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ ریزورٹ کے باہر کھڑے کسانوں نے کیجریوال کے خلاف نعرے لگائے۔

اروند کیجریوال کی میٹنگ سے پہلے، ماحول اس وقت کشیدہ ہو گیا جب ایک سیکورٹی میں تعینات ایک جوان نے مبینہ طور پر کسانوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس سے ناراض ہوکر کسانوں نے اروند کیجریوال کے سارے بورڈ توڑکر ہائی وے کو جام کردیا اور سیکورٹی اہلکاروں سے معافی مانگنے کے لئے کہا۔

کسانوں نے وہاں سے گزرنے والی پنجاب روڈ ویز بسوں کو روکنے کی بھی کوشش کی ہے۔ فی الحال میٹنگ کی جگہ کے آس پاس ماحول کشیدہ ہے۔ اروند کیجریوال سے ملاقات کے لیے 500 صنعت کاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان کی آمد سے قبل ہی وہاں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ پولیس نے میڈیا کو ریزورٹ میں داخل ہونے سے بھی روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ اروند کیجریوال منگل کی شام اپنے دو روزہ دورے پر جالندھر پہنچے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس نے پیگاسس کیس پرعدالت کے فیصلے کاخیرمقدم کیا

کانگریس نے بدھ کو سپریم کورٹ کے مبینہ پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ’ستیہ میو جیتے۔‘‘پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والانے ٹویٹ کیاہے کہ بزدل فاشسٹوں کی آخری پناہ گاہ مبینہ قوم پرستی ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی کرشنا کلیانی بھی ترنمول کانگریس میں شامل

 بنگال بی جے پی کو دھکچے لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب رائے گنج سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی کرشنا کلیانی جنہوں نے یکم اکتوبر کو بی جے پی چھوڑ دی تھی نے قیاس آرائیوں کے مطابق آج پارٹی کے سکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔

ہندوتوا وادی مظاہرین کے ہاتھوں تریپورہ کی 16 مساجد میں توڑ پھوڑ، 3 مساجد نذر آتش

شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں حالات دن بدن شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف ہوئے تشدد کی مذمت میں کئی دنوں سے ریاست بھر میں مظاہرے اور ریلیاں جاری تھیں، لیکن یہ ریلیاں شدت اختیار کر گئیں اور ریاست کے مسلمانوں کے خلاف متشدد ہوگئیں۔

وزیراعلی ملازمتیں فراہم کریں یا مستعفی ہوجائیں: وائی ایس شرمیلا

 وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ ہر گھر کو ایک ملازمت یا نہیں تو بے روزگاری کا الاونس فراہم کرنے ولے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے وعدہ پر یقین کرتے ہوئے عوام نے ان کو اقتدار حوالے کیا، تاہم موجودہ صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ ریاست میں بے روزگاری میں ...

پیگاسس معاملہ پر مرکز کو سپریم کورٹ سے جھٹکا! تفتیشی کمیٹی کا قیام

پیگاسس معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے کہا کہ پیگاسس معاملہ کی جانچ ہوگی، عدالت نے جانچ کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اس معاملہ میں مرکز کا رخ واضح نہیں اور رازداری کی خلاف ورزی کی تحقیقات ہونی چاہئے۔