دہلی پولس نے ’ٹریکٹر ریلی‘ کی اجازت دینے سے کیا انکار، کسان ریلی نکالنے پر بضد

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2021, 12:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کے ذریعہ دہلی میں ’ٹریکٹر ریلی‘ نکلے گی یا نہیں، اس پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا جا سکا ہے۔ ایک طرف کسان لیڈران دہلی کے رِنگ روڈ پر ٹریکٹر ریلی نکالنے کے لیے پرعزم ہیں، تو دوسری طرف آج کسانوں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں دہلی پولس نے صاف کر دیا ہے کہ وہ دہلی میں ٹریکٹر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دہلی پولس کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد کسان لیڈران نے میڈیا کو بتایا کہ پولس کی جانب سے کے ایم پی (کنڈلی-مانیسر-پلول) ایکسپریس وے پر چھوٹی ریلی نکالنے کا مشورہ دیا گیا، جسے کسانوں نے مسترد کر دیا ہے۔ میٹنگ کے بعد کسان لیڈر درشن پال نے کہا کہ ’’دہلی پولس نے کہا کہ آؤٹر رِنگ روڈ پر ریلی کے لیے اجازت دینا مشکل ہے اور حکومت بھی اس کے لیے تیار نہیں ہے۔ لیکن ہم نے کہہ دیا ہے کہ ہم رِنگ روڈ پر ہی ریلی کریں گے۔ پھر انھوں نے (پولس) کہا کہ ٹھیک ہے، ہم دیکھتے ہیں۔ کل ہماری پولس کے ساتھ پھر میٹنگ ہوگی۔‘‘

واضح رہے کہ 26 جنوری کو کسان ٹریکٹر مارچ نکالنے کے لیے سبھی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں اور مختلف ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد میں کسان ٹریکٹر لے کر دہلی کی سرحدوں پرجمع بھی ہو گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کئی ہزار ٹریکٹروں کے ساتھ کچھ قافلے راستے میں ہیں جو 26 جنوری سے پہلے دہلی بارڈرس پرپہنچ جائیں گے۔ کسانوں کی بڑی تعداد کو دیکھ کر ہی دہلی پولس انھیں دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ دہلی پولس کو اندیشہ ہے کہ کہیں حالات بے قابو نہ ہو جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...