بھارتیہ کسان یونین نے متنازع زرعی بل کے خلاف 25 ستمبر کو احتجاجی مظاہرہ کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2020, 12:38 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مظفر نگر،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ کسان یونین نے کہا ہے کہ زراعت سے متعلق پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے 3 متنازع بلوں کے خلاف پورے ملک کے کسان 25 ستمبر کو سبھی اضلاع کے ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ اور چکا جام کریں گے۔ بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان چودھری راکیش ٹکیٹ نے پیر کو یہاں بتایا کہ مرکزی حکومت اکثریت کے نشے میں چور ہے۔ ملک کے کسان 25 ستمبر کو اس بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور چکا جام کریں گے۔

ٹکیت نے کہا کہ کسان یونین کی اپیل پر پیر کو پورے اترپردیش میں پارلیمنٹ سے پاس ہوئے تینوں بلوں کی مخالفت میں اضلاع کے ہیڈکوارٹر پر دھرنا/احتجاج کا میمورنڈم دیا جائے گا۔ چودھری نے مظفر نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اکثریت کے نشے میں چور ہے۔ ملک کی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلا ایسا مایوس کن موقع ہے جبکہ کسانوں سے منسلک تین آرڈیننس کو پاس کرتے وقت نہ تو کوئی بحث کی گئی اور نہ ہی اس پر کسی ایم پی کو سوال کرنا کا موقع دیا گیا۔ یہ بھی ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ میں کالا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اراکین پارلیمنٹ کو سوال پوچھنے کا حق نہیں ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے لئے وبا کے وقت نئی پارلیمنٹ کی عمارت بنا کر عوام کی کمائی کا 900 کروڑ روپئے کیوں برباد کر رہے ہیں۔ آج ملک کی حکومت پیچھے کے راستے سے کسانوں کے سہارا قیمت کا حق چھیننا چاہتی ہے۔ جس سے ملک کا کسان برباد ہوجائے گا۔ منڈی کے باہر خرید پر کوئی قیمت نہ ہونے پر ملک کا منڈی سسٹم ختم ہوجائے گا۔ حکومت دھیرے دھیرے فصل خرید سے ہاتھ کھینچ لے گی۔ کسان کو بازار کے حوالے چھوڑ کر ملک کی کھیتی کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی تشدد: عمر خالد نے عدالت میں بیان کیا اپنا درد، کہا 'کسی سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا'

 دہلی تشدد معاملہ میں گرفتار عمر خالد اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔ جمعرات کے روز انھیں دہلی ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں انھوں نے پولس پر الزام عائد کیا ہے کہ انھیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

بھٹکل ٹاون میونسپالٹی کے لئے کل جمعرات کو ہونے والے صدر اور نائب صدرکے انتخابات غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی

کل جمعرات 22 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ٹاون میونسپالٹی صدر  اور نائب صدر کے انتخابات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوگئے ہیں، اس بات کی اطلاع بھٹکل تحصیلدار  روی چندرا نے دی۔

بی کام فائنل میں بھٹکل انجمن کالج کے طلبہ کا شاندار پرفارمینس؛ 50طلبہ نے حاصل کی امتیازی کامیابی

انجمن آرٹس ، سائنس اینڈ کامرس کالج بھٹکل کے بی کام فائنل طلبہ نے اس بار شاندار پرفارمینس پیش کرتےہوئے کالج کا نام روشن کردیا ہے، اس بار پچاس طلبہ نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے جس میں چھ طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے  ایک  سبجیکٹ میں سو میں سو مارکس حاصل کئے ہیں۔