اتر پردیش میں قرض سے پریشان کسان نے خودکشی کی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2019, 10:06 PM | ملکی خبریں |

باندہ (اتر پردیش)،15/جولائی (ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا) ضلع کی نرینی کوتوالی علاقے میں ایک کسان نے سرکاری قرض اور بینک قرض سے پریشان ہوکر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ نرینی کوتوالی کے انچارج انسپکٹر درگوجی سنگھ نے پیر کو بتایا کہ مگورا گاؤں کے باشندے 62سالہ لا لا دھوبی کی صبح اپنے کھیت میں گئے تھے، کافی دیر تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی تو لاش کھیت میں لگے ببول کے درخت پر پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ دھوبی چار بیگھہ زرعی زمین کا مالک تھا۔رشتہ داروں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دھوبی پر کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت اریاورت بینک کا 70 ہزار روپے کا سرکاری قرض اور گاؤں کے ساہوکاروں کا تقریبا دو لاکھ روپے کاقرض تھا۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کو سونپ کر کے واقعہ کی اطلاع ضلع حکام کو دے دی گئی ہے۔ نرینی تحصیل کی نائب انسپکٹر جنرل وندتا شریواستو نے آج بتایا کہ دھوبی کی بیوی بدیا تقریباً ایک سال سے بیمار ہے اور وہ علاج کرانے سے مجبور تھی۔ شاید اقتصادی تنگی سے پریشان ہوکر اس نے یہ قدم اٹھایا۔انہوں نے بتایا کہ قرض کے سلسلے میں بھی اطلاع ملی ہے۔لیکھ پال سے پورے معاملے کی اطلاع منگوائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...