بھٹکل کے معروف کھلاڑی حمّاد صدیقہ انتقال کرگئے؛ بھٹکل سمیت جدہ میں بھی تعزیتی اجلاس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd October 2021, 8:03 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 23اکتوبر (ایس او نیوز)  بھٹکل کے معروف کبڈی اور کرکٹ  کھلاڑی  اور  ہردلعزیز نوجوان حمّاد صدیقہ ابن منصور صدیقہ (32)  بدھ دیر رات کومینگلور اسپتال میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔  جمعرات بعد نماز  ظہر خلیفہ جامع مسجدمیں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی،  اور غوثیہ محلہ پرانے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر جنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک تھے۔

بھٹکل لائن ٹیم کے  بہترین  کھلاڑی حمّاد اچھے اخلاق کے مالک تھے، صوم و صلاۃ کے پابند، کھیلنے کے دوران  بھی ایمانداری، سماجی خدمات میں آگے سمیت ان کے اندر دیگر بہت سارے اوصاف تھے۔

بھٹکل انجمن کالج سے بی کام پھر بنگلور کالج سے ایم بی اے مکمل کرکے قریب دس سال قبل مرحوم  حمّاد سعودی عر بیہ کے شہر جدہ میں اپنے بہنوئی کے ساتھ تجارت سے وابستہ  ہوگئے تھے،   جدہ جانے کے بعد وہاں بھی منعقدہ ایک کبڈی ٹورنامنٹ میں انہوں نے  حصہ لیا تھا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بنالیا تھا۔

حمّاد کو برین ٹیومر ہونے کی وجہ سے  قریب دو ماہ قبل منگلور اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے بدھ کی شب کو   بیوہ، دیڑھ سالہ بچی ، تین بہنیں  والد اور والدہ سمیت بہت سارے متعلقین اور دوست احباب  کو  چھوڑ کر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ اللہ ان کی  بھرپور مغفرت فرمائے۔

بھٹکل کارگیدے کے رہائشی حمّاد کے انتقال پر علاقہ کی مسجد حسن قاضیاء میں  سنیچر بعدنماز عشاء تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا اسی طرح  سعودی عربیہ کے جدہ میں بھٹکل مسلم اسوسی ایشن جدہ   کی جانب سے اور بھٹکل  شاذلی مسجد میں لائن اسپورٹس سینٹر کی طرف سے جمعہ کی شب کو  تعزیتی اجلاس منعقدکیا گیا تھا  جس میں  کافی لوگ  شریک ہو تے ہوئے   مرحوم کے اوصاف حسنہ کو بیان  کیا اور اُنہیں    خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مرحوم   جناب حمّاد کے حق میں مغفرت کی دعائیں کی گئیں  اور متعلقین اور رشتہ داروں سے بھی  تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔