کرناٹک میں ایک ہی دن 13/ افراد میں کورونا کی تصدیق؛ متاثرین 100کا ہند سہ پار کر گئے، 3/ کی موت، 8صحت یاب: محکمہ صحت

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2020, 3:28 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو، یکم اپریل (ایس او نیوز) ریاست کے مختلف علاقو ں میں آج ایک ہی دن 13/ افرد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سے جاری ہیلتھ بلیٹن میں اطلاع دی گئی ہے کہ آج ایک ریاست کرناٹک میں جملہ 13/ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 100کا ہندسہ پار کرتے ہوئے 101ہوگئی ہے۔ 

بلاری ضلع کے ہوسپیٹ تعلقہ کے 52سالہ شخص بنگلورو سے ہوسپیٹ جاتے ہوئے کورونا کا شکار ہوگئے، اس شخص کا الگ تھلگ رکھ کر علاج کیا جارہا ہے۔ اسی طرح ہوسپیٹ کی 48سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ خاتون بھی 16/ مارچ کو بنگلورو سے ہوسپیٹ گئی تھیں۔ 

اس کے علاوہ بنگلورو کا 19/ سالہ شخص 22/ مارچ کو نیویارک سے بنگلورو آنے کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوا۔ 

اسی طرح میسورو میں آج دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، چکبالاپور میں ایک، دکشن کنڑا ضلع میں 34سالہ شخص، اتر کنڑا ضلع میں 26/ سالہ شخص، کلبرگی میں 60سالہ خاتون بنگلورو کے 40/ سالہ شخص میں اور اسی طرح بنگلورو کی ایک 62سالہ خاتون سمیت جملہ 13/ افراد میں آج کورونا وائرس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب کی گئی ہے۔ 

ریاست میں اب تک مہاماری کوروناوائرس کی وجہ سے 3/ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سے جاری بلیٹن میں کورونا وائرس کے جملہ مشتبہ افراد میں 8/ افراد کی صحت یابی کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھنے کا معاملہ ؛ ملزم آدتیہ راؤ سے پوچھ تاچھ کیلئے مرکزی وزارت داخلہ سے اجازت کا انتظار

گودی میڈیا نے منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھ کر تہلکہ مچانے والے سنگھ پریوار سے جڑے نوجوان آدتیہ راؤ کے معاملہ پر پوری طرح اب تک خاموشی اختیار رکھی ہے اور اب تک اس سلسلہ میں کوئی خبر ہی نہیں دی گئی تھی، اس معاملہ پر پردہ ڈالنے کی بھی کوشش جاری ہے ،

اُترکنڑا میں پھر دو کی رپورٹ کورونا پوزیٹو ہونے کی خبر؛ ایک کاروار اور دوسرا ڈانڈیلی سے آیا معاملہ سامنے

کچھ دنوں کے وقفے کے بعد آج سنیچر کو  ضلع اُترکنڑا سے پھر دو لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی تصدیق  ہوئی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کورونا پوزیٹو کا ایک معاملہ کاروار سے اور دوسرا ڈانڈیلی سے  سامنے آیا ہے۔

بھٹکل میں ریت سےبھرے آٹو رکشہ کو پولس نے کیا ضبط

تعلقہ کے مُنڈلی نستار سمندرکنارے سے ریت تھیلوں میں بھرکر گڈس آٹو رکشہ پر لاد کر  لے جانے کے دوران  بھٹکل پولس اور محکمہ محصولات کی ٹیم نے چھاپہ ماردیا، جس کے دوران بتایا گیا ہے کہ آٹو ڈرائیور فرار ہوگیا، البتہ پولس نے رکشہ کو ضبط کرلیا۔واردات جمعہ کو پیش آئی۔

ہمارے اسپتالوں نے ثابت کردیاہے کہ ہم اترکنڑا میں  بھی اچھی طبی امداد مہیا کراسکتے ہیں؛ بھٹکل میں ڈپٹی کمشنر کا اظہار خیال

ہمارے اسپتالوں نے ثابت کردیاہے کہ ہم اترکنڑا میں  بھی اچھی طبی امداد مہیا کراسکتے ہیں۔ یہ بات ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر  ہریش کمار نے کہی۔ بھٹکل پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یہاں یہ باتیں سننے میں آرہی تھی کہ  اتر کنڑا میں کوئی طبی سہولت ...

منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھنے کا معاملہ ؛ ملزم آدتیہ راؤ سے پوچھ تاچھ کیلئے مرکزی وزارت داخلہ سے اجازت کا انتظار

گودی میڈیا نے منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھ کر تہلکہ مچانے والے سنگھ پریوار سے جڑے نوجوان آدتیہ راؤ کے معاملہ پر پوری طرح اب تک خاموشی اختیار رکھی ہے اور اب تک اس سلسلہ میں کوئی خبر ہی نہیں دی گئی تھی، اس معاملہ پر پردہ ڈالنے کی بھی کوشش جاری ہے ،

کرناٹک بی جے پی میں اچانک بغاوت، یڈ یورپا کی قیادت خطرے میں۔کورونا وائرس سے نپٹنے میں ناکام قرار دے کر بزرگ رہنما کو اقتدار سے بے دخل کرنے باغی اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

کرناٹک میں بی ایس ایڈی یورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت جمعہ کی دیر رات اس وقت سیاسی بحران کا شکار ہو گئی جب بی جے پی کے 27اراکین اسمبلی نے سابق وزیر اور برگشتہ بی جے پی لیڈر امیش کتی کے گھر پر میٹنگ کی اور بی جے پی اعلیٰ کمان پر اس بات کے لئے دباؤ بنانے کا منصوبہ بنایا کہ ریاست کی ...