امریکہ: نسلی امتیاز کیخلاف اور پولیس اصلاحات کیلئے مظاہرے جاری

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 16th June 2020, 9:16 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،16/جون (آئی این ایس انڈیا) اٹلانٹا میں سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے بعد اتوار کو امریکہ کے بڑے شہروں میں مظاہرے ہوئے اور آج پیر کو بھی پولیس اصلاحات کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرے کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن، اٹلانٹا اور دیگر شہروں میں مظاہرے آج بھی جاری رہیں گے۔

پولیس کے مظالم اور نسلی امتیاز کے خلاف اور پولیس اصلاحات کے حق میں پیر کو بھی امریکہ کے بعض شہروں میں مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی۔

یہ مظاہرے تین ہفتے قبل پولیس کی تحویل میں ایک سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئے تھے۔ نسلی امتیاز کے خالف مظاہرے نہ صرف پورے ملک میں پھیلے بلکہ اس کی بازگشت پوری دنیا میں سنائی دی۔ اس کے بعد جمعہ کو اٹلانٹا میں ایک اور سیاہ فام امریکی رے شارڈ بروکس پولیس کی شوٹنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پیر کے لیے اٹلانٹا اور واشنگٹن میں بڑے مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

آج پیر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کے اجلاس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے پولیس کے اختیارات کے بے دریغ استعمال اور پر امن احتجاج کے بارے میں فوری بحث کی جائے گی۔

ادھر سیاٹل میں پولیس کی سربراہ نے سی بی ایس ٹیلی ویڑن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے جس حصے پر پرامن احتجاج کرنے والوں نے قبضہ کیا ہے، اسے پولیس پرامن طریقے واگذار کرا لے گی۔ مظاہرین نے شہر کے چار بلاکوں پر قبضہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقے کو پولیس سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس ہفتے اور اتوار کو بھی دنیا کے مختلف حصوں میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

برلن میں مظاہرین نے 9 میل لمبی انسانوں کی زنجیر بنائی۔ پیرس میں پولیس نے احتجاج کیا کہ ان پر نسل پرستی اور مظالم کے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

برطانیہ میں بھی مظاہرے ہوئے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ نسلی امتیاز کے نام پر غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ لندن میں پرتشدد کارروائیوں کا ذمہ دار دائیں بازو کا دھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے چابک دستی کے ساتھ ان پر قابو پا لیا ہے۔

اتوار کے روز ٹوکیو میں بھی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کے مظاہروں میں لوگوں نے گھٹنے بل بیٹھ کر جارج فلائیڈ کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...