ایمسٹرڈم میں غلطی سے پائلٹ نے دبایا ہائی جیکنگ والا بٹن؛ گھنٹی بجتے ہی ائرپورٹ پر سیکوریٹی اہلکاروں کی فوج ؛ بعد میں مانگی معافی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th November 2019, 6:20 PM | عالمی خبریں |

 ایمسٹرڈم،7نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم کے شیپول ایئر پورٹ پر سیکوریٹی اہلکاروں کی بہت بڑی نفری اُس وقت طلب کرلی گئی جب  ایک ہسپانوی طیارے کے پائلٹ نے غلطی سے وہ بٹن دبا دیا  جس کے ذریعے ہائی جیکینگ کی اطلاع دی جاتی ہے۔ واقعہ  بدھ کو پیش آیا۔  ایمسٹرڈم کا شیپول ایئر پورٹ  ہالینڈ کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہے اور اس کا شمار  یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں میں  ہوتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ   طیارے کے پائلٹ  کی غلطی نے ہر کسی کو پریشان کر دیا اور شیپول ایئر پورٹ کے ایک حصے کو فورا  فضائی ٹریفک کے لیے بند  کر نا پڑا۔

 طیارہ اسپین کی Air Europa نامی کمپنی کا ہوائی جہاز تھا، جس کے پائلٹ نے پرواز سے قبل طیارے میں مسافروں کی بورڈنگ کے دوران غلطی سے ایمرجنسی کی اطلاع دینے والا بٹن دبا دیا تھا۔ یہ ایمرجنسی بٹن وہ تھا، جس کے ذریعے کوئی بھی پائلٹ کسی طیارے کے ہائی جیک کر لیے جانے کی اطلاع دیتا ہے   ہنگامی اطلاع کے بعد چند لمحوں کے اندر اندر ڈچ پولیس کے خصوصی مسلح دستے ایئر پورٹ کے رن وے پر پہنچ گئے اور انہوں نے بلاتاخیر  طیارہ کو مسافروں سے خالی کرا دیا۔ پھر ایک گھنٹے بعد  ہر قسم کی تسلی کرنے کے بعدکہ  معاملہ کسی حقیقی ہائی جیکنگ کا نہیں تھا، تو اس ہسپانوی طیارے کو شیپول ایئر پورٹ سے پرواز کی اجازت دے دی گئی۔

بعد ازاں متعلقہ ایئر لائن نے متاثرہ مسافروں سے اور ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بھی اپنے پائلٹ کی اس غلطی پر معذرت  کر لی۔ اس ٹویٹ میں کہا گیاکہ کچھ بھی نہیں ہوا۔ تمام مسافر محفوظ ہیں اور ہم اس واقعے پر دل سے معذرت خواہ ہیں۔“ اس واقعے کی وجہ سے شیپول ایئر پورٹ پر معمول کی مسافر پروازوں کا نظام بدھ کو رات گئے تک متاثر رہا۔ جب پائلٹ نے غلطی سے ایمرجنسی بٹن دبایا تھا، تب اس طیارے میں ستائیس مسافر موجود تھے۔

ایمسٹرڈم کا شیپول ایئر پورٹ یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، جسے ہر سال 70 ملین سے زائد مسافر استعمال کرتے ہیں۔دیگر رپورٹوں کے مطابق ڈچ پولیس کے فضائی سفر میں سلامتی کے ماہرین اس بارے میں چھان بین کر رہے ہیں کہ طیارے کے پائلٹ نے غلطی سے ہائی جیکنگ کا الارم بجا کیسے دیا۔ اس لیے کہ ان ماہرین کے مطابق ایسا صرف کسی ایک بٹن کو اچانک دبا دینے سے نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے لیے پائلٹ کو چار اعداد پر مشتمل ایک کوڈ بھی کنٹرول ٹاور کے عملے کو بتانا ہوتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔